منگلورو اور اڈپی میں پھر پی ایف آئی لیڈرس گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 27th September 2022, 11:07 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو ،27؍ ستمبر (ایس او نیوز) جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع میں پولیس نے آج صبح پی ایف آئی لیڈروں کے مکانوں پر چھاپہ مارا اور کئی لیڈروں کو احتیاطی حراست (preventive detention) میں لے لیا ۔ 
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ضلع جنوبی کینرا کے منگلورو ، الال اور تلپاڈی میں چھاپہ ماری کی گئی اور سی آر پی سی دفعہ 107 اور 151 کے تحت لیڈروں کو احتیاطی حراست میں لیا گیا ان کے نام اسماعیل انجینئر بجپے ، شریف پانڈیشور، اقبال کیٹیکال اور نوشاد سورتکل بتائے گئے ہیں ۔  
    
اسی طرح اڈپی ضلع کے ہوڈے ، گنگولی ، آدی اڈپی  اور بیندور میں بھی چھاپے مارے گئے اور پانچ پی ایف آئی لیڈروں کو حراست میں لیا گیا ۔ جن کے نام الیاس ہوڈے ، عاشق کوٹیشور، رجب گنگولی ، خلیل سید بیندور اور اشرف آدی اڈپی بتائے گئے ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: ابنائے انجمن کی رجسٹریشن مہم جاری؛ صدسالہ جشن کی اختتامی تقریب کے موقع پر29 ڈسمبر کو منایا جائے گاانجمن الومنی ڈے ؛ انجمن سے فارغ حضرات توجہ دیں

انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیراہتمام کسی بھی اسکول یا کالج میں کم ازکم  ایک سال تعلیم حاصل کرنے والا یا کرنے والی ابنائے انجمن یا    انجمن الومنی کہلائے گا۔ اس وقت ملک کے مختلف شہروں سمیت گلف کے شہروں میں انجمن الومنی کی ممبر شپ  رجسٹریشن مہم   تیزی کے ساتھ جاری ہے اور انجمن ...

اُترکنڑا ڈپٹی کمشنرپربھولنگا کا بھٹکل دورہ؛ نیشنل ہائی وے کا کام جلد مکمل کرنے کی دی یقین دہانی؛ تنظیم وفد نےنئے ڈی سی کا بھٹکل میں کیا استقبال

اُترکنڑا کے نئے ڈپٹی کمشنر پربھولنگا کولی کٹّے نے آج سنیچر کو پہلی بار بھٹکل کا دورہ کرتے ہوئے مختلف محکموں کے آفسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی اور بھٹکل تعلقہ کے تمام اُمورکا جائزہ لیا۔ اس موقع پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داروں کو ڈپٹی کمشنر کی بھٹکل آمد کی ...

اتوار کو بھٹکل تنظیم میں منعقد ہورہا ہے میگا ووٹررجسٹریشن کیمپ؛ عوام الناس تنظیم دفتر پہنچ کر اپنے ناموں کی کریں جانچ؛ نئے ناموں کا بھی ہوگا اندراج

کل اتوار کو مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے زیر اہتمام اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے تعاون سے تنظیم   دفتر میں  میگا ووٹر رجسٹریشن کیمپ منعقد کیا گیا ہے جس میں نئے ناموں کا بھی اندراج ہوگا ساتھ ساتھ  لوگوں کے لئے سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ اپنے نام کی جانچ کریں کہ آیا اُن کا نام ...

بھٹکل کے طالب علم کی ایم ایس سی میں شاندار کامیابی؛ لندن میں یونیورسٹی کی طرف سے ملا گولڈ میڈل

بھٹکل کے طالب علم محمد اٰمین ابن یونس بیلکے  لندن     یونیورسٹی  میں  ماسٹر آف سائنس (ایم ایس سی) میں  ٹاپ  پوزیشن کے ساتھ  کامیاب ہوئے ہیں اور ان کی شاندار کامیابی پر انہیں  یونیورسٹی آف دی ویسٹ آف اسکاوٹ لینڈ کی طرف سے گریجویشن ڈے کی تقریب  میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ ...