آگرہ - لکھنو ایکسپریس وے پرخطرناک حادثہ، 7 لوگوں کی موت اور34 زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2019, 12:15 PM | ملکی خبریں |

لکھنو،21؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش میں مین پوری کے پاس آگرہ - لکھنوایکسپریس وے پرہفتہ دیررات خطرناک سڑک حادثہ ہوا۔ یہاں مین پوری ضلع کے کرہل تھانہ علاقے کے پاس دہلی سے وارانسی جارہی ایک پرائیویٹ بس بے قابوہوکرایک ٹرک کے ساتھ ٹکراگئی۔ اس خطرناک سڑک حادثے میں کم از کم7 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 30 سے زیادہ مسافرزخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق سبھی زخمیوں کوعلاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی اجے شنکررائے سمیت کئی تھانوں کی پولیس ٹیم موقع پرراحت اوربچاوکام میں مصروف ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دہلی سے بنارس جارہی تیزرفتارپرائیویٹ بس ایک ٹرک میں جاکر ٹکرا گئی۔ حادثہ میں ڈرائیورسمیت 7 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 30 لوگ سنگین طور پر زخمی ہوگئے۔ سبھی زخمیوں کوعلاج کے لئے سیفئی پی جی آئی میں داخل کرایا گیا ہے۔

حادثہ میں بس کا سامنے کا حصہ پوری طرح سے تباہ ہوگیا ہے۔ پولیس نے کرین کی مدد سے لاشوں کوباہرنکالا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ پولیس نے لاشوں کوقبضے میں لےکرپوسٹ مارٹم کے لئےبھیج دیا ہے۔ بتایا جارہا ہےکہ بس میں سوارسبھی لوگ بنارس گھومنےجارہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...