بھٹکل میں کورونا کے پھر سات معاملے؛ مینگلور لنک سے آئے ہوئے کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر ہوگئی 20

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th May 2020, 12:03 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 9/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل میں آج پھر  کورونا کے سات معاملے  سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی پچھلے  چار دنوں میں  بھٹکل میں کورونا پوزیٹو معاملات کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی ہے، خیال رہے کہ پچھلے  مرحلے   میں کورونا کے  گیارہ معاملات سامنے آنے کے بعد تمام گیارہ مریض صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج ہوچکے ہیں، مگر اب مینگلور اسپتال سے بھٹکل پہنچے کورونا لنک سے  گذشتہ چار دنوں میں 20 کورونا پوزیٹو کے معاملات سامنے آنے سے حالات دگرگوں ہوگئے ہیں۔ 

آج جو سات معاملے سامنے آئے ہیں، سب کے سب   کورونا پوزیٹو مریض نمبر 659کے رابطے میں آئے ہوئے افراد ہیں ۔ کل جمعہ کو ایک ساتھ جو 12 کورونا پوزیٹو معاملے سامنے آئے تھے، اُس میں  مینگلور فرسٹ نیورو اسپتال میں علاج کے لئے گئی ہوئی ایک خاتون، اس کے شوہر اور اس کی پانچ ماہ کی بچی  میں بھی کورونا کے اثرات پائے گئے تھے، آج جو سات معاملے سامنے آئے ہیں، اُس میں اُسی خاتون کی ایک 23  سالہ بہن، بہن کی دو بچے  (  ایک ڈیڑھ سالہ بچہاور ایک ڈھائی  سالہ بچی) اُس کے 65 سالہ والد، 50 سالہ والدہ، ایک سہیلی کے 68 سالہ والد اسی طرح اُس کی  بھابھی کی 15 سالہ بہن بھی  شامل ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ  آج سامنے آنے والے معاملات میں  سلطان اسٹریٹ کے ایک ہی گھر کےپانچ لوگ ہیں جبکہ ایک 68 سالہ شخص اور  پندرہ سالہ لڑکی کا تعلق نوائط کالونی سے ہے۔

خیال رہے کہ  بھٹکل میں کووِڈ 19کے معاملات میں اچانک اضافہ ہونے اور کل جمعہ کو ایک ہی دن میں 12 پوزیٹیو کیس سامنے آنے کے بعد ضلع انتظامیہ اور پولیس نے بھٹکل میں   لاک ڈاؤن قوانین میں بہت زیاد ہ سختی کردی ہے، جگہ جگہ گیٹ اور بیری کیڈ لگائے گئے ہیں اور مختلف علاقوں کے داخلی راستوں کو ہی بند کردیا گیا ہے۔

بھٹکل میں مینگلورعلاج کے لئے جانا اتنا مہنگا پڑے گا یہ کسی کے وہم و خیال بھی نہیں ہوگا، مگر تازہ واقعات کے بعد اس طرح عام حالت کی طرف لوٹ رہے بھٹکل میں تازہ معاملات کی تعدا د تین دن کے اندر 20ہوگئی ہے۔ جس سے عوام میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...