دھارواڑ کے ایک ہی خاندان کے سات افراد ممبئی جانے کے دوران سڑک حادثے میں جاں بحق؛ دو لوگوں کو حج کے سفر پر روانہ کرنے جارہے تھے خاندان کے باقی لوگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st July 2019, 8:50 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بھٹکل 31/جولائی (ایس او نیوز)  قریبی شہر  دھارواڑ سے  ممبئی جانے کے دوران  دھارواڑ کے ایک ہی خاندان کے سات افراد اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب ان کی کار  مہاراشٹرا کے ستارہ میں ممبئی۔بنگلور نیشنل ہائی وے پر   ایک درخت سے ٹکراگئی۔ مرنے والوں میں تین  معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ  ٹکر لگتے ہی کار کے پرخچے اُڑ گئے اور کار پر سوار ڈرائیور کو چھوڑ کر سبھی افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق نظام الدین سوداگر اور ان کی اہلیہ صفورہ بیگم دونوں حج کے مبارک سفر پر روانہ ہونے ممبئی جارہے تھے، انہیں ممبئی ائرپورٹ تک چھوڑنے  ان کا بیٹا منصوف سوداگر، منصوف  کی اہلیہ نفیسہ سوداگر،  بچے طیبہ، گُلنار اور احمد بھی کار پر سوار تھے۔ بتایا گیا ہے کہ  بدھ کی اولین ساعتوں  میں قریب تین بجے ان کی کار بنگلور۔ممبئی نیشنل ہائی وے پر  تیز رفتاری کے ساتھ ایک درخت سے ٹکراگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ  لوگ موقع پر ہی اللہ کو پیارے ہوگئے جبکہ ایک نے اسپتال میں دم توڑ دیا، البتہ ڈرائیور جس کی شناخت  شہباز کی حیثیت سے کی گئی ہے، حادثے میں شدید زخمی ہوا ہے اور اُسے قریبی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد بیلگام  اسپتال  منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثہ پونے سے تقریبا 140 کلو میٹر دورکاشل نامی دیہات کے   نیشنل ہائی پر  پیش آیا جو ضلع ستارہ کی  حدود میں آتا ہے۔

پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثے کی نوعیت دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ  کار کی رفتار بے حد تیز رہی ہوگی جس کے دوران غالباً  کسی نامعلوم وجہ سے  ڈرائیور کے ہاتھوں سے کار بے قابو ہوگئی اور درخت سے ٹکراگئی۔ پولس ذرائع کے مطابق  چھ لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، البتہ ایک کی موت اسپتال پہنچنے کے بعد ہوئی۔

تمام لوگوں کی میت رات قریب 8:30 بجے دھارواڑ اُن کے گھر لائی گئی، رات 9:30 بجے مڈیھال دھارواڑ مسجد میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور قریبی قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی دھارواڑ میں ان کے گھر پر کافی لوگ جمع ہو گئے،  مرحوم نظام الدین صاحب  اپنے پیچھے  دو بیٹوں اور دو بیٹیوں  سمیت کافی رشتہ داروں کو چھوڑ کر  اللہ کے دربار میں حاضر ہوگئے۔ اللہ  گھروالوں کو   صبرجمیل عطا فرمائے اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے  تمام لوگوں کی مغفرت فرمائے  اور اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اٰمین۔

خیال رہے کہ دھارواڑ بھٹکل سے قریب 225 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔