کشمیر: سری نگرمیں دہشت گردوں نےکیا گرینیڈ حملہ، 8 افراد زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 12th October 2019, 7:17 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سری نگر،12؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  جموں وکشمیرمیں دہشت گردوں نےایک بار دہشت گردانہ گرینیڈ حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ سری نگرکے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ علاقے میں ہوا ہے۔ حملے کے بعد سے ہی ہندوستانی فوج (انڈین آرمی) نے علاقے کی گھیرا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ اس گرینیڈ حملے میں تقریباً 8 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ حالانکہ سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر بڑی تعداد میں سیکوٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ جائے حادثہ  پرجموں وکشمیرپولیس کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کی ٹیم موجود ہے۔ سیکورٹی اہلکارگرینیڈ حملےکے بارے میں جانچ پڑتا ل کررہے ہیں۔

اس سے قبل جموں وکشمیرحکومت نے وادی کشمیر میں تمام مواصلاتی کمپنیوں کی پوسٹ پیڈ موبائل فون خدمات 14 اکتوبرسے بحال کرنےکا اعلان کیا تھا۔ تاہم انٹرنیٹ خدمات کی معطلی جاری رہےگی۔ ریاستی حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے ہفتہ کے روز یہاں صحافیوں کے لئے قائم کردہ میڈیا سنٹر میں ایک پُرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد تمام مواصلاتی کمپنیوں کی فون خدمات کو 14 اکتوبر سے بحال کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو جس دن مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو آئین ہند کی دفعہ 370 اوردفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات منسوخ کئےاورریاست کودو مرکز کے زیرانتظام والےعلاقوں میں منقسم کیا، اس کے بعد سے ریاست بھر میں موبائل فون و انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی تھیں۔ اگرچہ جموں اور لداخ میں یہ خدمات بحال کی جا چکی ہیں تاہم وادی میں ان کی معطلی اب تک جاری رکھی گئی ہے۔ روہت کنسل نے کہا: 'جموں وکشمیر میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ریاست کے باقی ماندہ علاقوں میں موبائل فون خدمات بحال کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ تمام ٹیلی کام کمپنیوں کے پوسٹ پیڈ موبائل فون کنکشنز سوموار یعنی 14 اکتوبرکودوپہر12 بجےبحال کئے جائیں گے۔ یہ خدمات وادی کے سبھی 10 اضلاع میں بحال کی جائیں گی'۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...