سعودی عرب میں غیر ملکی عناصر سے رابطے کے الزام میں 7 افراد گرفتار
ریاض 19مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب کی اسٹیٹ سیکیورٹی شعبے کے ترجمان نے جمعہ کے روز بتایا کہ پولیس نے غیر ملکی عناصر سے رابطے اور حکومت کے خلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ سیکیورٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے مسلسل ریکی کے بعد 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ گرفتار افراد سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے غیرملکی عناصر کے ساتھ رابطوں میں تھی۔اس کے علاوہ انہوں نے سعودی عرب میں قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے لوگوں کو بھرتے کرنے اور ممنوعہ سرگرمیوں کے لیے فنڈز جمع کرنے اور انہیں دوسرے عناصر تک پہنچانے کی کوششیں شروع کر رکھی تھی۔گرفتار کیے گئے سات افراد کے بیرون ملک رابطوں کی بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔