ڈانڈیلی میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں - بین الریاستی چور گرفتار
ڈانڈیلی یکم / اکتوبر (ایس او نیوز) شہر کے لنک روڈ پر سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دینے والے دو بین الریاستی چوروں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
خیال رہے کہ 19 ستمبر کی رات کو شہر کے لنک روڈ پر سلسلہ وار چوری وارداتیں پیش آئی تھیں ۔ جس میں ایک میڈیکل اسٹورس 4 لاکھ روپے نقد اور سونے کے زیورات ، اسی عمارت میں موجود کیرانہ دکان سے تقریباً 50 ہزار روپے نقد، وائن شاپ سے تقریباً 35 ہزار روپے نقد اور کچھ شراب کی بوتلیں، ایک اور کیرانہ دکان سے 2 ہزار نقد چرائے گئے تھے ۔
شہری پولیس تھانے میں معاملہ درج ہونے کے بعد ضلع پولیس ایس پی اور ڈانڈیلی ڈی وائی ایس پی کی رہنمائی میں ڈانڈیلی پولیس ٹیم نے تفتیش کرتے ہوئے بین الریاستی چوروں کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت حسن صاب قاسم صاب بیگ اور آصف قاسم صاب کے طور پر کی گئی ہے ۔
پولیس کے بیان کے مطابق ان چوروں کے خلاف مختلف مقامات پر چوری کے 19 معاملے درج ہیں ۔ ملزمین کے قبضے سے پولیس نے 1,70,000 روپے نقد، 36.83 گرام وزنی سونے کے زیورات اور 30.18 گرام وزنی چاندی کے زیورات ضبط کیے ۔