امریکہ کی عظیم خاتون ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمس نے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2022, 10:35 PM | اسپورٹس |

واشنگٹن،9؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) خاتون ٹینس میں اپنا ایک خاص مقام بنانے والی امریکہ کی مایہ ناز ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے رسالہ ’ووگ‘ کے ستمبر شمارہ کے کور پر آنے کے بعد ایک انسٹاگرام پوسٹ کیا ہے جس میں انتہائی جذباتی انداز میں ریٹائرمنٹ کا پیغام لکھا ہے۔ 40 سالہ ٹینس اسٹار نے اپنے پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’زندگی میں ایک وقت ایسا آتا ہے جب ہمیں ایک الگ سمت میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ وہ وقت ہمیشہ مشکل ہوتا ہے جب آپ کسی چیز سے اتنی محبت کرتے ہیں۔ میں ٹینس کا لطف لیتی ہوں، لیکن اب الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔‘‘

اپنے پوسٹ میں 40 سالہ کھلاڑی سیرینا ولیمس آگے لکھتی ہیں کہ ’’مجھے ایک ماں ہونے، اپنے روحانی اہداف اور آخر میں ایک الگ لیکن صرف دلچسپ سیرینا کی تلاش پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔ میں آنے والے کچھ ہفتوں کا لطف لینے والی ہوں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ سیرینا ولیمس نے ٹینس کو ایک نئی اونچائی پر پہنچایا اور اپنے بہترین کھیل سے کئی لڑکیوں کو ٹینس میں دلچسپی پیدا کی۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے ریٹائرمنٹ کے اعلان سے ان کے چاہنے والے مغموم نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ خاتون ٹینس کی عظیم کھلاڑی سیرینا ولیمس نے یو ایس اوپن میں شاندار کارکردگی کرتے ہوئے اپنے کیریر میں مجموعی طور پر 6 بار یہ خطاب جیتا تھا۔ انھوں نے 1999، 2002، 2008، 2012، 2013 اور 2014 میں یو ایس اوپن کے خطاب پر قبضہ کای تھا۔ علاوہ ازیں وہ 23 بار گرینڈ سلیم فاتح بھی رہی ہیں۔ حالانکہ کچھ وقت سے وہ لگاتار چوٹ کا شکار رہیں اور ٹینس کورٹ پر وہ اپنی شناخت کے مطابق کارکردگی نہیں دے پا رہی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے ٹینس کورٹ کو الوداع کہنے کا اعلان کر دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...