سرینا، وینس کو فرانسیسی اوپن ڈبلز کا وائلڈ کارڈ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th May 2018, 12:31 PM | اسپورٹس |

پیرس ،25؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سرینا اور وینس ولیمز کو فرانسیسی اوپن خواتین ڈبلز کے لیے وائلڈ کارڈ دیا گیا ہے۔ولیمز بہنیں رولا غیراں پر تیسرا خطاب جیتنے کوشش کر کریں گی۔اس سے پہلے انہوں نے یہاں 1999 اور 2010 میں خطاب جیتا تھا۔انہوں نے اب تک 14 گرینڈسلیم ڈبلز خطاب جیتے ہیں لیکن 2010 میں ٹائٹل جیتنے کے بعد وہ فرانسیسی اوپن میں صرف 2013 اور 2016 میں ہی خاتون ڈبلز میں اتری جن میں انہیں بالترتیب پہلے اور تیسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔فرانسیسی اوپن میں تین بار کی واحد چمپئن سرینا 2017 میں آسٹریلوی اوپن جیتنے کے بعد پہلی بار کسی گرینڈسلیم میں اترے گی۔انہوں نے گزشتہ سال ستمبر میں بیٹی کو جنم دیا جس کی وجہ سے وہ کسی ٹورنامنٹ میں نہیں کھیلی۔

ایک نظر اس پر بھی