25 ستمبر کو وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کا پہلی مرتبہ دورہ ٹمکور، مختلف ترقیاتی وتعمیری کاموں کا افتتاح وسنگ بنیاد

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2021, 10:31 AM | ریاستی خبریں |

ٹمکور،22؍ستمبر(ایس او نیوز)ضلع کے مختلف ترقیاتی وتعمیر ی کاموں کا افتتاح وسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کیلئے پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی اسی ماہ کی 25تاریخ کو ضلع کا دورہ کریں گے۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے تمام محکموں کے افسروں کو پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کرناہوگا۔یہ ہدایت ڈپٹی کمشنروائی ایس پاٹل نے افسروں کو دی۔انہوں نے یہاں شہر میں واقع ڈپٹی کمشنر دفتر کے میٹنگ ہال میں طلب کردہ تیاریوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ضلع اسپتال کے احاطے میں 100بستروں کی استطاعت والے ماں بچہ اسپتال،کینسر اسپتال اور دیگر عمارتوں کی تعمیر کیلئے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی سنگ بنیاد رکھیں گے۔اس کے علاوہ مختلف محکموں کی طرف سے شہر میں تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد اورمکمل شدہ عمارتوں کا افتتاح بھی وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔تمام پروگراموں کو منظم طریقے سے منعقد کرنے اورکامیاب بنانے کیلئے پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کیاجائے۔اسی دوران وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں مختلف منصوبوں کے تحت مستحقین میں سہولتیں تقسیم کرنے کے بارے میں بھی تبادلہئ خیال کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ احتیاطی اقدامات کے طورپر محکمہ صحت کی طرف سے ایمبولنس اور فائر فورس کی طرف سے فائر انجن کا اہتمام کیاجائے۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے اس پروگرام میں تمام سرکاری محکموں کے افسروں کو لازمی طور پر شرکت کرنی ہوگا۔کسی بھی صورت میں بہانے بازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ راہل کمار شاہپورواڈ نے کہاکہ پروگرام میں ڈرون کیمروں کے استعمال کیلئے موقع نہیں رہے گا۔کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعے کو موقع نہ ملے اس طرح کے حفاظتی انتظاما ت کئے جائیں گے۔اس اجلاس میں اڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے چنابسپا،ضلع پنچایت چیف ایگزی کیٹیو آفیسر ڈاکٹر کے ودیاکماری کے علاوہ مختلف محکموں کے آفیسرس موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...