علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی نے حریت کانفرنس سے دیا استعفیٰ
جموں،29 / جون (آئی این ایس انڈیا) جموں وکشمیر میں علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی نے حریت کانفرنس سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔
سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ انہوں نے خود کو حریت سے دور کردیا ہے۔سید علی شاہ گیلانی نے کہاکہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں نے آل پارٹی حریت کانفرنس سے استعفیٰ دے دیا۔ میں نے اس فیصلے کے بارے میں سب کو آگاہ کردیا ہے۔اپنے آڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں میں نے آل پارٹی حریت کانفرنس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میں نے حریت کے سبھی پارٹیوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔
سید علی شاہ گیلانی کئی سالوں سے نظربند تھے اور کہا جاتا ہے کہ ان کی صحت گزشتہ چند مہینوں سے انتہائی تشویشناک ہے۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں پانچ اگست 2019 کے بعد علیحدگی پسند گروپ کی سیاست میں یہ سب سے بڑی پیشرفت ہے۔