علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملک کی صحت خراب: خاندان

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th April 2019, 9:34 PM | ملکی خبریں |

سری نگر: 20 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کے خاندان نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ قومی جانچ ایجنسی(این آئی اے) کی گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے کے بعد ان کی صحت بہت خراب ہو گئی تھی۔دہلی کی ایک عدالت نے دہشت گردی کو فنڈنگ کے معاملے میں ملک کو 10 اپریل کو 22 اپریل تک این آئی اے کی تحویل میں بھیج دیا تھا۔علیحدگی پسند رہنما کے خاندان نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو ملک سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ملک گزشتہ چار دن سے ایک ہسپتال میں داخل تھے۔رشتہ داروں نے کہاکہ ہم ان سے(ملک سے) پورا جموں گئے، لیکن جب ہم وہاں شام میں پہنچے، ہمیں بتایا گیا کہ انہیں دہلی لے جایا گیا ہے،چنانچہ ہم ان سے ملے بغیر ہی لوٹ گئے،اس کے بعد سے ہم صرف ان کے وکیل کے رابطے میں ہیں،ان کے وکیل راجہ طفیل کو بھی ملک سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ طفیل کو عدالت سے ہفتہ کو ملک سے ملنے کی اجازت ملی۔جے کے ایل ایف کے ایک ترجمان نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے حراست میں لیے گئے ملک دہلی کے رام منوہر لوہیا ہسپتال میں سنگین حالات میں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...