سنسیکس میں 886پوائنٹ اور نفٹی میں 264پوائنٹ کی اچھال

Source: S.O. News Service | Published on 8th December 2021, 12:10 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 8؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) عالمی سطح پر ملے مثبت اشاروں کے ساتھ ساتھ ریزرو بینک کی جانب سے گھریلو سطح پر پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کی امید اور گزشتہ سیشن کی زبردست گراوٹ کے سبب ہوئی خریداری کے باعث آج اسٹاک مارکٹ میں زبردست تیزی رہی اور اس دوران سنسیکس اور نفٹی 1.56کی سبقت بنانے میں کامیاب رہے لیکن اس کے باوجود بھی مارکٹ گزشتہ ہفتہ کی سطح پر نہ پہنچ سکی۔ بی ایس ای کا 30شیئروں کا والا انڈیکس سنسیکس 886.51پوائنٹ کی سبقت کے ساتھ 57ہزار پوا ئنٹ کی نفسیاتی سطح کو پار کرتے ہوئے 57633.65 پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 264.45پوائنٹ کی سبقت کے ساتھ 17176.70 پوائنٹ پر رہا۔ بڑی کمپنیوں میں ہوئی زبردست خریداری کی بدولت چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری ہوئی جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 1.29فیصد بڑھ کر 25161.62پوائنٹ پر اور اسمال کیپ 1.14فیصد چڑھ کر 28358.62پوائنٹ پر رہا۔ بی ایس ای میں ہوئی چوطرفہ خریداری کی بدولت تمام گروپ ہرے نشان میں رہے ۔اس میں دھات 3.20فیصد، ریلٹی 2.58فیصد، بینکنگ 2.54فیصد اور فائنانس 2.05فیصد خاص طورپر شامل ہیں۔ ہیلتھ کیئر میں سب سے کم 0.19فیصد کی سبقت رہی۔بی ایس ای میں کل ملاکر 3394کمپنیوں میں کاروبار ہوا جس میں سے 2331میں تیزی رہی جبکہ 946میں گراوٹ درج کی گئی۔ اس دوران 117میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...