شیئر بازار میں تباہی کا عالم، سرمایہ کاروں کے 5 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے

Source: S.O. News Service | Published on 28th February 2020, 11:58 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،28/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) جمعہ کی صبح شیئر بازار کھلتے ہی زبردست اتھل پتھل دیکھنے کو ملی۔ سنسیکس اور نفٹی میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بی ایس ای کا بنچ مارک انڈیکس سنسیکس 658.19 پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ 39087.47 پر کھلا اور پھر فوراً یہ گراوٹ تقریباً 1163.63 پوائنٹ زوال پذیر ہو گیا۔ سنسیکس کے سبھی شیئر پر لال نشان دیکھنے کو ملے۔ سب سے زیادہ گراوٹ ٹیک مہندرا اور ٹاٹا اسٹیل کے شیئروں میں دیکھنے کو ملی۔ ایک اندازہ کے مطابق شیئر بازار میں مچی اس تباہی کے بعد سرمایہ کاروں کے 5 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے ہیں۔

نفٹی کی بات کریں تو اس میں 335 پوائنٹ کی گراوٹ دیکھی گئی۔ 50 شیئروں میں سے کوئی بھی شیئر ہرے نشان پر نظر نہیں آیا۔ سب سے زیادہ گراوٹ کی بات کی جائے تو ٹیک مہندرا، ٹاٹا موٹرس، ٹاٹا اسٹیل، ویدانتا اور بجاج فائنانس اس فہرست میں ہیں۔ بازار میں گراوٹ دیکھ کر شیئر ہولڈروں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا اثر بازار پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ غیر ملکی بازاروں میں مچی اس کھلبلی کا اثر ہندوستان میں بھی نظر آ رہا ہے۔ نیسڈیک میں 400 پوائنٹ سے زیادہ کی گراوٹ ہوئی ہے۔ سنگاپور کے بازار میں بھی کورونا وائرس کا اثر نظر آ رہا ہے۔ ایس جی ایکس نفٹی تقریباً 2 فیصد سے زیادہ ٹوٹ گیا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 250 پوائنٹ کی گراوٹ دیکھی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...