ہندوستان کا ٹوکیو میں پہلا میڈل، ویٹ لفٹر میرابائی نے جیتا چاندی کا تمغہ

Source: S.O. News Service | Published on 24th July 2021, 11:56 PM | اسپورٹس |

ٹوکیو،24؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سابق عالمی چیمپئن ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے 49 کلوگرام کیٹگری میں ہفتہ کو چاندی کا تمغہ جیت کر ہندوستان کو ٹوکیو اولمپک کا پہلا تمغہ دلا دیا۔ ہندوستان نے ان کھیلوں کی تاریخ میں پہلی بار پہلے دن کوئی میڈل جیتا۔ 26 سالہ میرابائی نے کل 202 کلوگرام (87+115) وزن اٹھایا اور اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ویٹ لفٹربن گئیں۔

چانوکو یہ کامیابی کرنم ملّیشوری کے 2000 کے سڈنی اولمپکس میں 69 کلوگرام کیٹیگری میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے 20 سال بعد حاصل ہوئی ہے۔ ملیشوری اولمپک تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بنی تھیں۔ اس کامیابی کے ساتھ چانو نے 2016 کے پچھلے ریو اولمپکس کی بری یادوں کو پیچھے چھوڑ دیا، جب وہ کلین اینڈ جرک میں اپنی تینوں کوششوں میں ناکام رہی تھیں۔ اس ایونٹ کا سونے کا تمغہ چین کی ہوؤ ژیہوئی نے کل 210 کلوگرام (94 + 116) وزن اٹھا کر جیتا، جبکہ انڈونیشیا کی ایساہ ونڈی کانتکا نے 194 کلوگرام (84 + 110) وزن اٹھا کر جیتا۔

ٹوکیو انٹرنیشنل فورم میں ہوئے ان مقابلوں میں چانو نے اسنیچ میں اپنی پہلی کوشش میں 84 کلوگرام وزن اٹھایا۔ بعد میں چانو نے 87 کلوگرام وزن اٹھا کر خود کو منافع بخش پوزیشن میں پہنچا دیا۔ لیکن ژیہوئی نے اپنی پہلی کوشش میں 88 کلوگرام وزن اٹھا کر اور پھر اپنی تیسری کوشش میں 94 کلوگرام وزن اٹھا کر اولمپک کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

کلین اینڈ جرک راؤنڈ میں چانو نے 110 کلوگرام وزن اٹھایا اوردوسری کوشش میں 115 کلو گرام وزن اٹھاکر اس میں بہتری کردی۔ چانو نے اپنی تسیری کوشش میں 117 کلوگرام وزن اٹھانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں۔ لیکن ان کی 115 کلوگرام کی کوشش انہیں چاندی کا تمغہ دلانے کے لئے کافی تھی۔ چانو کے ذریعہ چاندی کا تمغہ جیتتے ہی ہندوستانی خیمہ خوشی سے اچھل پڑا۔ واقعی یہ ایک تاریخی حصولیابی تھی جس کا پورے ملک کو برسوں سے انتظار تھا۔ چانو کی یہ کامیابی آئندی دنوں میں ہندوستان کے مزید کھلاڑیوں کو تمغہ جیتنے کی لئے تحریک دے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...