جے ڈی ایس لیڈر رمیش بابو کانگریس میں شامل

Source: S.O. News Service | Published on 20th September 2020, 11:59 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍ستمبر(ایس او نیوز)جنتادل(سکیولر) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے اقرباء میں شامل سابق رکن کونسل رمیش بابو نے ہفتہ کے روز اپنی پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی۔

کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرڈی کے شیو کمار اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے رمیش بابو اوران کے حامیوں کا کانگریس پارٹی میں باضابطہ استقبال کیا۔ رمیش بابو رکن کونسل ہونے کے ساتھ ساتھ جے ڈی ایس کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں اور ان کا شمار اس پارٹی کے سنجیدہ قائدین میں کیا جاتا۔اس سے قبل کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمارنے پارٹی کے تمام ضلعی کارکنوں سے مخاطب ہو کرکہا ہے کہ ہر تعلقہ میں کانگریس پارٹی کے کم از کم 5ہزا ر نئے ممبران کے اندراج کے لئے مہم چلائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کو آنے والے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اسی لئے انہوں نے تمام تعلقہ جات میں پارٹی کی رکنیت کو بڑھانے کے لئے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں جن پارٹی کارکنوں نے سنجیدگی سے کام نہیں کیا ان کی نشاندہی کر کے ان کی جگہ پر فعال پارٹی کارکنوں کو آنے والے دنوں میں بڑی ذمہ داریاں سونپنے پر غور کیا جائے گا۔ ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت کی تمام محاذوں پر ناکام اور کورونا وائرس کے سنگین بحران کے دوران عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

کانگریس کارکن اس حقیقت کی طرف عوام کو متوجہ کروانے کے ساتھ ساتھ یہ کوشش کریں کہ حکومت کی طرف سے عوام کو ہر ممکن مددہو سکے۔ اس دوران بتایا جاتا ہے کہ ہوسکوٹے سے منتخب رکن اسمبلی شرت بچے گوڑا کی طرف سے کانگریس میں شمولیت متوقع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سلسلہ میں کانگریس قائدین سے شرت کی بات چیت ہو چکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔