بہار: ’یقین ہے یہ دوستی قائم رہے گی‘، وزیر اعلیٰ نتیش اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی سے ملاقات کے بعد آدتیہ ٹھاکرے کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2022, 11:09 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 24؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر کے سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے بدھ کے روز بہار کی راجدھانی پٹنہ پہنچے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کی رہائش پر پہنچ کر ملاقات کی۔ انھوں نے اس ملاقات کے تعلق سے کہا کہ ’’پہلے بھی ان لیڈروں سے بات ہوتی تھی، اس لیے سوچا کہ اب ملاقات ہونی چاہیے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم لوگوں کے درمیان کبھی تلخی نہیں رہی ہے، اور یقین ہے کہ یہ دوستی قائم رہے گی۔‘‘

بدھ کے روز آدتیہ ٹھاکرے دوپہر بعد پٹنہ ہوائی اڈہ پہنچے جہاں ان کا زوردار استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد ہوائی اڈے سے وہ سیدھے سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی رہائش پر پہنچے جہاں نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سے ملاقات کی۔ اس دوران تیجسوی یادو نے آدتیہ ٹھاکرے اور ان کے ساتھ آئیں رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی و شیوسینا (یو بی ٹی) انل دیسائی کا استقبال کیا۔ اس دوران تیجسوی یادو نے متھلا پینٹنگ کی چادر اور لالو پرساد پر لکھی دو کتابیں آدتیہ ٹھاکرے کو بطور تحفہ پیش کیا۔ آدتیہ ٹھاکرے نے بھی تیجسوی یادو کو ایک مراٹھی شال اور شیواجی مہاراج کی مورتی تحفے میں دی۔

رابڑی دیوی کی رہائش میں ملاقات اور میٹنگ کے بعد آدتیہ ٹھاکرے و تیجسوی یادو وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملنے وزیر اعلیٰ رہائش پہنچے۔ اس دوران تینوں لیڈروں کے درمیان تقریباً نصف گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔ وزیر اعلیٰ رہائش سے نکلنے کے بعد دونوں لیڈران کافی خوش نظر آ رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ سے ملنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ تیجسوی یادو بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں جو بھی نوجوان مہنگائی، روزگار اور آئین کے لیے کام کرنا چاہتا ہے، اگر وہ آپس میں بات چیت کریں تو ملک میں کچھ بہتر کر سکیں گے۔

آدتیہ ٹھاکرے نے آج بہار کے اہم لیڈروں سے ہوئی ملاقات کے بارے میں کہا کہ ’’سیاست کے تعلق سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ ہر جگہ سیاست کرنا ضروری نہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’کچھ اہم ایشوز پر بات چیت ضرور ہوئی لیکن اس میں سیاسی باتیں نہیں تھیں۔‘‘

دوسری طرف تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’مہاراشٹر میں ایجنسیوں کا غلط استعمال کر کے اور پیسہ کی طاقت پر جو کھیل کھیلا گیا اسے ملک جانتا ہے۔ بی جے پی کو ہم لوگوں نے مل کر بہار میں سبق سکھایا ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ ہم لوگوں کی سوچ ملک میں امن و امان برقرار رہے اور ملک ترقی کرے۔ تیجسوی نے یہ بھی کہا کہ ترقی کے اصل ایشوز پر بحث ہونی چاہیے، بے معنی چیزوں پر نہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا ’’ہم سبھی لوگ ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ آج ملک میں اصل لڑائی جمہوریت بچانے اور آئین بچانے کی ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...