شیوسینا کا این ڈی اے سے ہر رشتہ ختم، دہلی میں این ڈی اے کی میٹنگ میں شرکت نہ کرنے اور اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 17th November 2019, 11:10 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،17/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی) شیوسینا نے واضح کر دیا ہے کہ دہلی میں منعقد ہونے والی این ڈی اے کی میٹنگ میں وہ شامل نہیں ہوگی۔ شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر کی سیاست میں مچی ہلچل کے درمیان شیوسینا اور بی جے پی میں تلخیاں لگاتار بڑھ رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شیوسینا نے خود کو این ڈی اے سے بالکل الگ تھلگ کر لیا ہے۔این ڈی اےسے الگ ہونے کے بعد شیوسینا پارلیمنٹ میں بھی اب اپوزیشن کی طرف بیٹھے گی۔ شیوسینا کے این ڈی اے سے دوری حاصل کرنے کے بعد راجیہ سبھا میں بیٹھنے کی جگہ بدل گئی ہے۔اب پارٹی کے ایم پی اپوزیشن کی طرف بیٹھیں گے۔نئے نظام کے تحت شیوسینا کے رہنما سنجے راوت اعلیٰ ایوان میں 198 نمبر کی سیٹ پر بیٹھیں گے ۔ اس سے پہلے وہ 38 نمبر کی نشست پر بیٹھا کرتے تھے۔دریں اثناء مہاراشٹر میں بی جے پی کے ذریعہ دوبارہ حکومت بنانے کا دعویٰ کرنے پر شیوسینا نے حملہ بولا ہے۔ شیوسینا نے اپنے ترجمان ’سامنا‘ میں کہا کہ مہاراشٹر میں نئے فارمولے سے کچھ لوگوں کے پیٹ میں درد شروع ہو گیا ہے۔ یہ حملہ شیوسینا نے بی جے پی لیڈر منگنٹیوار کے اس بیان کے بعد دیا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ بی جے پی جلد ایک مستحکم حکومت بنائے گی اور اس کے بغیر ریاست میں حکومت سازی ممکن نہیں۔وہیں مہاراشٹر میں حکومت سازی کو لے کر شیوسینا-کانگریس این سی پی میں بات چیت جاری ہے اور اس کے لیے کامن منیمم پروگرام کا مسودہ بھی تیار کر لیاگیاہے۔ اس دوران شیوسینا کے سینئر لیڈر سنجے راوت نے کہاہے کہ اگلی حکومت کی قیادت ادھوٹھاکرے کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر دہرایا کہ مہاراشٹر کا اگلا وزیراعلیٰ شیوسینا کا ہی ہوگا۔اس سے پہلے این سی پی صدر شرد پوار نے بھی کہاتھاکہ تین جماعتوں کی حکومت پانچ سال کی مدت مکمل کرے گی اور مکمل مد ت تک حکومت دے گی۔انہوں نے کہا کہ اتحاد کی قیادت شیوسینا کرے گی۔شرد پوار کے ساتھی اور این سی پی کے چیف ترجمان نواب ملک نے بھی کہاہے کہ وزیراعلیٰ کا عہدہ شیوسینا کے پاس رہے گا۔نواب ملک نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ شیو سیناکاہوگا۔وزیراعلیٰ کیعہدے کے معاملے پر ہی اس نے اتحاد کوچھوڑاہے۔ ان کے جذبات کا احترام کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔کانگریس صدرسونیا گاندھی اور این سی پی سربراہ شرد پوار مہاراشٹر میں حکومت کی تشکیل کے واسطے شیوسینا کے ساتھ ممکنہ اتحاد پر بات چیت کے لیے اتوار کو دہلی میں ملاقات کرسکتے ہیں۔کانگریس اور این سی پی پہلے ہی حکومت کی تشکیل کے لیے شیوسینا کے ساتھ ایک کم از کم مشترکہ پروگرام (CMP) پر بحث کر چکے ہیں۔این سی پی کے ذرائع نے کہاہے کہ سونیا گاندھی اورشردپوار اتوار کی شام کو میٹنگ کریں گے اور مہاراشٹر میں حکومت تشکیل سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ این سی پی حکومت کے استحکام کو یقینی بنانے کے واسطے کانگریس کو حکومت کا حصہ بنانا چاہتی ہے۔کانگریس اور این سی پی میں ذرائع نے بتایا کہ کم ازکم مشترکہ پروگرام کے مسودے اور تینوں جماعتوں کے درمیان محکموں کی تقسیم پراجلاس میں بحث کی جائے گی۔وزیراعلیٰ کے عہدے کی تقسیم کے معاملے پر بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان چلی کشیدگی کے بعد ریاست میں 12 نومبر کو صدر راج لگا دیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...