خواتین اور نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی استحصال کے الزام میں ایک اور بابا گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd August 2019, 11:34 AM | ملکی خبریں |

گروگرام،22؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ہندوستان کے کئی مشہور و معروف بابا خواتین کے ساتھ جنسی استحصال اور نابالغوں کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کے الزام میں یا تو گرفتار کر لیے گئے ہیں یا پھر انھیں گرفتار کرنے کا حکم جاری ہو چکا ہے۔ بابا رام رحیم اور آسا رام باپو اس فہرست میں سب سے ’بڑے بابا‘ ہیں اور اب اس فہرست میں ہریانہ کے ایک اور بابا کا نام جڑ گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ہریانہ کے گروگرام میں بہیڑا کلا گاوں کے بابا جیوتی گری مہاراج کئی خواتین کے ساتھ جنسی استحصال میں ملوث پائے گئے ہیں اور اس کے خلاف شکایت بھی درج کرا دی گئی ہے۔

خبروں کے مطابق جیوتی گری مہاراج کے کئی فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے پولس نے شکایت درج کر لیا ہے اور اب گرو گرام پولس کی سائبر سیل ویڈیو کی جانچ کر رہی ہے۔ وائرل ہوئے ویڈیو میں قابل اعتراض حالت میں جیوتی گری مہاراج صاف نظر آ رہے ہیں اور کچھ میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کے پاس یہ ویڈیو کلپ موجود ہے۔

بابا جیوتی گری مہاراج کا فحش ویڈیو سامنے آنے کے بعد گروگرام میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے اور نام نہاد بابا اپنے آشرم سے فرار بتایا جا رہا ہے۔ اس بابا پر الزام ہے کہ آشرم میں آنے والی خواتین اور بچیوں کے ساتھ وہ جبراً جسمانی رشتہ قائم کرتا تھا اور اب تک درجنوں بچیوں کا وہ جنسی استحصال کر چکا ہے۔ اس معاملے میں شکایت کرنے والی خاتون بھی ایک متاثرہ ہے جس نے پولس میں شکایت درج کی ہے۔ شکایت کی کاپی قومی خاتون کمیشن اور ہریانہ خاتون کمیشن کو بھی بھیج دی گئی ہے۔

بابا کا خواتین کے ساتھ فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا ہے۔ چونکہ ان ویڈیوز میں متاثرہ خاتون کا چہرہ صاف نظر آ رہا ہے اس لیے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ دراصل آئی ٹی قانون کے تحت کسی خاتون کے وقار کو ٹھیس پہنچانا بھی غلط ہے اور ویڈیو وائرل ہونے سے متاثرہ کی بدنامی ہوگی۔ یہی سبب ہے کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے والوں کے خلاف بھی معاملہ درج ہوا ہے۔

ملزم بابا جیوتی گری مہاراج کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پہلے آئی اے ایس تھا اور اس کے بعد بیراگی بن گیا۔ حالانکہ اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ملک بھر کے کئی مقامات پر بابا جیوتی گری مہاراج کے آشرم موجود ہیں۔ ہریانہ میں یہ بابا گﺅشالہ بھی چلاتا ہے۔ اس کے علاوہ اجین، کاشی، گروگرام اور ہری دوار میں بھی اس کا آشرم موجود ہے۔ جب لوگوں کو بابا کے ویڈیو اور اس کے کارناموں کے بارے میں پتہ چلا تو وہ بڑی تعداد میں تھانہ پہنچے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بابا کے آشرم کو بھی بند کیا جائے۔ حالانکہ پولس نے آشرم کو فی الحال بند نہیں کیا ہے۔ لیکن ناراض لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک اس آشرم کو بند نہیں کیا جاتا اور فرار بابا کو گرفتار نہیں کر لیا جاتا، اس وقت تک وہ اپنا احتجاج درج کراتے رہیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔