بھٹکل ڈونگر پلی میں آج رات ہوگا سیرت النبی کا شاندار جلسہ؛ دلچسپ اسلامک کوئیز اور نعتیہ مقابلہ؛ حاضرین کےلئے بھی ریفل ڈراء کے ذریعے ہوگاگولڈ کوئین

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th November 2019, 12:32 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 14/نومبر (ایس او نیوز) آج جمعرات بعد نماز عشاء ڈونگرپلی  ،مون اسٹار اسپورٹس گراونڈ پر  سیرت النبیﷺ کا شاندار جلسہ منعقد کیا گیا ہے جس میں اسلامک کوئیز کا سیمی فائنل اور فائنل  سمیت شاندار پیمانے پر نعتیہ مقابلہ بھی ہوگا۔پروگرام کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور علاقے کے تمام نوجوان پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنے اپنے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

عوام کی دلچسپی کے لئے پروگرام میں حاضرین کے لئے بھی  ریفل ڈراء کے  ذریعے کئی انعامات رکھے گئے ہیں  جس میں ایک بمپر پرائز گولڈ کوئین بھی شامل ہے، مگر ان انعامات کو حاصل کرنے کے لئے حاضرین کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ وقت پر پروگرام میں شریک ہوجائیں۔ منتظمین کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ  بعد نماز عشاء 8:30 بجے سے رات دس بجے تک  پروگرام میں شریک ہونے والے حاضرین کو ہی ٹوکن دئے جائیں گے اور پروگرام کے دوران  وقفے وقفے سے ریفل ڈراء کے ذریعے انعامات تقسیم ہوں گے، جبکہ آخر میں بمپر پرائز ،  کا قرعہ نکالا جائے گا اور خوش قسمت کو گولڈ کوئین سے نوازا   جائے گا۔

سیرت النبی ﷺ کے پروگرام میں ماہر تعلیم اور جامعہ اسلامیہ کے استاڈ مولانا الیاس جاکٹی ندوی اور مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی کے خطابات ہوں گے، جبکہ مختلف اسپورٹس سینٹروں سے شریک ہونے والے نوجوانوں میں سے  16بہترین  نعت خواں کو آج کے پروگرام کے لئے منتخب کیا گیا ہے جو عوام کے سامنے اپنا اپنا پرفارمینس پیش کریں گے۔ اسی طرح اسلامک کوئیز  میں 135 لوگوں نے حصہ لیا تھا جس کا سیمی فائنل اور فائنل مقابلہ  آج عوامی جلسہ میں منعقد ہوگا۔ منتظمین کے مطابق  نعت اور کوئیز میں اول آنے والوں کو دو دو گرام  گولڈ کوئین سے نوازا جائے گا، ساتھ ساتھ دوم،سوم وغیرہ کے لئے بھی انعامات ہوں گے۔

خیال رہے کہ پورا پروگرام ساحل آن لائن یو ٹیوب چینل پربرائے راست نشر ( لائیو ٹیلی کاسٹ)  کیا جائے گا۔ پروگرام کا لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھنے کے لئے عوام الناس کے لئے ضروری ہے کہ وہ ساحل آن لائن یو ٹیوب چینل SahilOnline YouTube Channel کو پہلی فرصت میں سبسکرائیب کریں اور دائیں  کونے میں لگے  بیل  بٹن  کو بھی دبائیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

دبئی سے 178 مسافر صحیح سلامت پہنچے بھٹکل؛ ہوٹل اور اسکول میں کیا گیا کورنٹائن

کورونا لاک ڈاون میں پھنسے دبئی کے 178 لوگ آج بدھ صبح صحیح سلامت بھٹکل پہنچ گئے جن میں 103 مرد حضرات کو  جامعہ آباد روڈ پر واقع علی پبلک اسکول میں کورنٹائن کیا گیا ہے تو وہیں 75 لوگوں کو جن میں زیادہ تر فیملیس اور بچے ہیں، پرائیویٹ ہوٹل میں کورنٹائن کیا گیا ہے۔

اُترکنڑا میں آج پھر کورونا کے 20 کیسس؛ بھٹکل کے ایک شخص کی مینگلور میں موت سمیت 13 پوزیٹیو

اُترکنڑا میں کورونا کے معاملات رُکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں اور ہرروز  کورونا سے متاثرہ لوگ یہاں سامنے آرہے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ضلع کے بھٹکل میں بھی کورونا پوزیٹیو معاملات  تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، ایک طرف ضلع میں 20 کورونا پوزیٹیو کے معاملات سامنے آئے ہیں تو اس میں ...

اُلال کے رکن اسمبلی یوٹی قادر سے ایس ڈی پی آئی کا مطالبہ

جنوبی کینرا بنٹوال تعلقہ کے سجی پانڈو دیہات میں ہر سال بارش کے موسم میں گزشتہ 30 برسوں سے لوگوں کو ہمیشہ  پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ علاقہ اُلال کے رکن اسمبلی یوٹی قادر کے حلقہ میں آتا ہے اور یہاں مسلمانوں کی کثیر آباد ی ہے۔

منگلورو۔کاسرگوڈ سرحد پر مسافروں کیلئے پریشانی

ریاست میں گزشتہ ماہ اپریل سے ہی کورونا وائرس پھیلنے کے نتیجہ میں کیرالہ ۔ کرناٹک کی سرحد پر واقع کاسرگوڈ اور منگلورو کے درمیان روازنہ ملازمت اور تعلیم کے سلسلہ میں آنے جانے والے لوگوں کیلئے ہر دن نت نئی پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

کاروار اسپتال سے 12 مزید لوگ ڈسچارج

بھلے ہی  ضلع اُترکنڑا میں کورونا پوزیٹیو کے معاملے ہر روز سامنے آرہے ہوں، لیکن کاروار اسپتال میں ایڈمٹ کورونا کے متاثرین  روبہ صحت ہوکر ڈسچارج ہونے کا سلسلہ بھی برابر جاری ہے۔

اُترکنڑا میں پھر 36 کورونا پوزیٹیو؛ بھٹکل میں بھی کورونا کے بڑھنے کا سلسلہ جاری؛ آج ایک ہی دن 19 معاملات

اُترکنڑا میں کورونا کے معاملات میں روز بروز اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اور آج منگل کو بھی ضلع کے مختلف تعلقہ جات سے 36 کورونا کے معاملات سامنے آئے ہیں جس میں صرف بھٹکل سے پھر ایک بار سب سے زیادہ  یعنی 19 معاملات سامنے آئے ہیں۔ کاروار میں 6،  ہلیال میں 3،  کمٹہ، ہوناور ...

اُترکنڑا میں آج پھر کورونا کے 20 کیسس؛ بھٹکل کے ایک شخص کی مینگلور میں موت سمیت 13 پوزیٹیو

اُترکنڑا میں کورونا کے معاملات رُکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں اور ہرروز  کورونا سے متاثرہ لوگ یہاں سامنے آرہے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ضلع کے بھٹکل میں بھی کورونا پوزیٹیو معاملات  تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، ایک طرف ضلع میں 20 کورونا پوزیٹیو کے معاملات سامنے آئے ہیں تو اس میں ...

منگلورو۔کاسرگوڈ سرحد پر مسافروں کیلئے پریشانی

ریاست میں گزشتہ ماہ اپریل سے ہی کورونا وائرس پھیلنے کے نتیجہ میں کیرالہ ۔ کرناٹک کی سرحد پر واقع کاسرگوڈ اور منگلورو کے درمیان روازنہ ملازمت اور تعلیم کے سلسلہ میں آنے جانے والے لوگوں کیلئے ہر دن نت نئی پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

خطرے میں اسپین، 95 فیصد آبادی ہو سکتی ہے کورونا کا شکار: تحقیق

کورونا وائرس یعنی کووڈ-19 کے حوالہ سے اسپین میں کی گئی اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسپین کی آبادی کا صرف 5فیصد ہی اینٹی باڈیز تیار کرسکا ہے، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ’ہرڈ امیونٹی‘ حاصل نہیں کی جاسکتی۔