بھٹکل آزاد نگر میں مسجدامام شافعی کی جانب سے جلسه سيرت النبي و اصلاح معاشرہ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | Published on 15th December 2019, 10:26 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،15/دسمبر(ایس او نیوز) کل بعد نماز عشاء شبینہ مکتب  مسجدامام شافعی کے طلباء کاپروگرام بعنوان جلسہ سیرت النبی واصلاح معاشرہ منعقدہوا۔ اس پروگرام میں جملہ 73طلباء نے شرکت کی اور تقاریر نظمیں نعتیں وکوئز کا دلچسپ مظاہرہ ہوا۔ اسکے بعد مہمان خصوصی حضرت مولانا شجاع الدین رکن الدین ندوی(صدرمدرس دارالتعليم والتربيه)نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شبینہ مکاتب بچوں کی ایمانی نہج پر تربیت وایمان پر بقاء کاذریعہ ہیں جس کی کئی مثالیں صحابہ کرام کی بیان کی جوبڑے بڑے بادشاہوں کے دربار میں بھی گئے لیکن ایمان اور سنت رسول کو نہیں کو چھوڑا اور اسی طرح ہمارے ملک میں بعض واقعات ایسے پیش کئے لوگ بھوکے ہیں اور لالچ دینے والے کفریہ کلمات پڑھنے کہہ رہے ہیں لیکن وہ معصوم بچے اسکو ہرگز نہیں کہتے اسلئے کہ انکی تربیت اسی طرح کے مکتبوں میں ھوئی تھی۔ آج ہمارے نوجوان سنت رسول ہونے کے باوجود ایسے غیراسلامی لباس و بال کا فیشن اختیار کرتے ہیں جو غیرمناسب ہے اوردعوے اونچے اونچے، اسلئے آج کے اس جلسہ سے ہم کچھ عزم وپیغام لے کر جائیں جس سے ھمارے اندر تبدیلی پیدا ہو۔

اسکے بعد مولاناانصارندوی (صدرجمعیت امام شافعی)نے مختصرا شبینہ مکتب لڑکوں اور لڑکیوں کی مختصرا کارکردگی پیش کی بچوں میں جملہ 73طلباء اور بچیوں میں 45تو بڑی مستورات میں تقریبا15سے20آرہی ہیں جس میں قرآن کو صحیح سیکھنے کے ساتھ بعض نے مسنون سورتوں کے علاوہ دو سے تین پارہ حفظ کررہی ہیں اللہ سے مزیددعاگو ہیں کہ اسکو نظربد سے بچائے،اورکہا شبینہ مکتب میں جو بچے پڑھتے ہیں وہ شبینہ مکتب و نمازوں کی جماعت کے ساتھ پابندی کرتے ہیں تو انشاءاللہ جمعیت کی طرف سے انہیں بہتر سے بہتر انعام دیں گے سائیکل کی صورت میں۔

آخر میں حضرت مولاناالیاس ندوی(ناظم مولاناابوالحسن اکیڈمی)نے موجودہ صورتحال پر تشویش کرتے ہوئے کہااس سے صرف پڑھے لکھے نہیں بلکہ عام آدمی سب پریشان ہیں لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں یہ سب مسلمانوں کوڈرانے اور مرتد کرنے کی سازش ھے لیکن ایمان کے معاملہ میں ان پڑھ مسلمان بھی اس کو گوارا نہیں کرے گاکہ وہ ایمان سے خارج ہوایسے کئی واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جس میں ایمان واسلام کے حق کے لئے دفاع میں اترنے والے یہی لوگ تھے جو ان پڑھ تھے دیگر احکامات کی ادائیگی میں پیچھے لیکن دفاع میں اترنے والے یہی تھے مولانا نے نماز کے اھتمام پر خاص توجہ دی کہایہ ہماری کمائی میں برکت،گھروں میں رحمتوں کے نزول و آفات وبلیات کے ازالہ کا ذریعہ بعض مزدوری کرنےوالے احباب پاکی نہ ہونے کا بہانہ کرتے ہیں حقیقت میں وہ صرف کام کے کپڑوں میں دھول مٹی لگنے کو ناپاکی سمجھتے ہیں صرف پیشاب پائخانہ میں ناپاکی سے بچیں اور ھر حالت میں نماز کااھتمام کریں۔

اس موقعہ پر شبینہ مکتب کے استاد مولوی حافظ طھورعجائب ندوی کو فضیلت کے بعد حفظ مکمل کرنے پر تہنیت کی گئی اور ساتھ ہی ساتھ مولاناانصاندوی و مولوی عبدالحفیظ کی بھی انکی خدمات پر تہنیت کی گئی شکریہ کلمات و دعاپر جلسہ اختتام کوپہنچا۔

اسی دن 2:30بجے سے بچیوں کے پروگرام ھوا جس میں طالبات نے حمد،تقاریر مکالمے وغیرہ پیش کئے آخر میں محترمہ نسیمہ آپا(معلمہ جامعات الصالحات) نے مستورات سے خطاب کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔