بھٹکل حنیف آباد میں سیرت النبیﷺ پر شاندار پروگرام؛ جیسے جیسے تعلیم آرہی ہے ایمان نکل رہا ہے؛ مولانا الیاس جاکٹی ندوی کا خطاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th November 2019, 9:21 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 10/نومبر (ایس او نیوز) ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے  بھٹکل کے مختلف علاقوں میں  سیرت النبیﷺ کے الگ الگ پروگرام منعقد ہورہے ہیں ، اسی طرح کا ایک پروگرام حنیف آباد میں منعقد ہوا جس میں  علی میاں اسلامک اکیڈمی کے  بانی و جنرل سکریٹری اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن  مولانا الیاس جاکٹی ندوی نے ولولہ انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  قوم و ملت کے بچے جیسے جیسے تعلیم کے میدان میں آگے بڑھ رہے ہیں، اُن کا ایمان کمزور سے کمزور تر ہوتا جارہا ہے۔ مولانا نے یہاں تک کہا کہ حالات اس قدر سنگین  ہیں کہ بچوں میں بظاہر تعلیم آگئی  ہے لیکن ایمان کمزور ہی نہیں بلکہ ایمان  نکل رہا ہے۔  مولانا نے کہا کہ دینی لحاظ  سے  جب تک ہمارے بچوں کی بنیاد  مضبوط نہیں ہوگی  ، اُس وقت تک وہ   قوم کی صحیح قیادت نہیں کر سکیں گے۔ ایمان کی مضبوطی،  نماز کی پابندی اور بچوں کی تربیت یہ تین چیزیں ایسی ہیں ، اگر اُمت اس پر واپس آجاتی ہے  تو اُمت کا 99 فیصد  مسئلہ حل ہوجائے گا۔ مولانا نے بچوں کے بگاڑ کے لئے ماں کی تربیت نہ ہونے کو ذمہ دارٹہرایا انہوں نے کہا کہ  والدین خود موبائل لے کر بیٹھیں گے اور رات کو دو دو بجے سوئیں گے اور چاہیں گے کہ بچے موبائل  نہ کھیلیں اور جلدی سوجائیں، یہ ممکن نہیں ہے۔ آپ خود جلد سونے کی عادت ڈالئے، آپ خود موبائل  لے کر کھیلنا بند کردیجئے۔بچے خود آپ  کی اقتداء کریں گے۔ مولانا نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت میں ہرگز کوتاہی نہ کریں، اُن کی صحیح نگرانی کریں، عشاء کی نماز کے فوری بعد اُنہیں آرام کرنے کا پابند بنائیں اور صبح کی نماز میں اُٹھانا معمول بنائیں۔

حنیف ویلفیر اسوسی ایشن کے زیراہتمام  سیرت النبی کے اس پروگرام  میں علاقہ کی  پانچ مساجد،مسجد عمیر، مسجد طلحہ، مسجد فاطمہ، مسجد منیری اور مسجد ابوبکر صدیق کے شبینہ مکاتب کے طلباء کے درمیان مسنون دعاؤوں اور کوئز  کا دلچسپ  مقابلہ  ہوا ، اسی طرح   اپنے حدود کے  عالم، فاضل سمیت  پی یو سی، ایس ایس ایل سی وغیرہ میں   نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر  طلباء وطالبات کو تعلیمی ایوارڈ سے  نوازا گیا۔

احمدخضیمہ ہلارے کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغازہوا، طریف ابو حُسینا نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا، حنیف ویلفیر اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری مولوی  احمدایاد ایس ایم ندوی  نے مہمانان و حاضرین کا استقبال کرتے ہوئے  پروگرام کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔ابراہیم ماعز  ایم جے اور ساتھیوں نے  حنیف ویلفیر کا ترانہ پیش کیا۔مولوی ابوالحسن ایس ایم نے پروگرام کی نظامت کی۔حنیف ویلفیر اسوسی ایشن کے صدر نثار احمد رکن الدین نے پروگرام کی صدارت کرنے کے ساتھ ساتھ آخر میں کلمہ تشکر پیش کیا۔کوئیز مقابلہ اور دُعا  کے سیشن کی نظامت مولوی عدنان قاضی ندوی، مولوی حسن موٹیا اور مولانا ناصر شیخ ندوی نے کی۔

اسٹیج پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر جناب ایس ایم سید احمد پرویز ،  جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے سابق صدر مولانا انصار خطیب مدنی  سمیت علاقہ کے ذمہ داران فیصل پیشمام، عبدالجلیل ایس ایم، سید علی مالکی و دیگر  کافی  ذمہ داران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔