بھٹکل مجلس اصلاح وتنظیم کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد : طلبا کی جانب سے بہترین نعتیہ مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th November 2019, 9:22 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:28؍نومبر(ایس اؤ نیوز)مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے زیر اہتمام بروز بدھ 27نومبر کو سلطانی محلہ کے احاطہ میں جلسہ  سیرت البنی ﷺ  کی مناسبت سے اسکول و مدارس طلبا کے درمیان بہت ہی بہترین انداز میں نعتیہ مظاہرہ ،مکالمے سمیت دیگر پروگرام منعقد ہوئے ۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے جامع مسجد ٹین پوش لال ٹیکری حیدرآباد کے امام وخطیب مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کے نبی ﷺ نے ایک فکری و صالح انقلاب برپاکیا ، جس کی دنیا نے آج تک اس کی مثال نہیں پیش کی۔ عوام سے اپیل کہ وہ صرف سیرت کےجلسوں تک محدود نہ رہیں بلکہ ہم از خود سیرت ؐ کا عملی نمونہ بنیں۔مسلمانوں کے لئے ضروری ہےکہ ہم سے ہر ایک اللہ کے نبی ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کریں۔ پڑھنا مسلمان کا فرض ہے،ہم نے پڑھنا چھوڑ دیا تو ہم پیچھے ہوگئے۔ تعلیمی طورپر مسلمان پسماند ہ ہیں ، دیگر اقوام کے 99فی صد بچے اسکول جاتےہیں تو مسلمانوں کے 90 سے زائد بچے بازاروں میں گھومتےپھرتے رہتےہیں۔ اس لئے تعلیم کی طرف توجہ دینا ضروری ہے۔  اسی طرح انہوں  نے شوگر بیماری کی وجوہات بتاتے ہوئے کہاکہ رات دیر تک جاگنا اورغذا  ئی کلچرکو اہم وجہ بتائی۔ انہوں نے غذا میں احتیاط کرنے اور خاص کر رات کو دیر تک جاگنے سے پرہیز کرنے کی تلقین کی۔ جلسہ میں نعتیہ مظاہرہ، مکالمے اور دیگر پروگرام پیش کئے طلبا اور بچوں کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔

جلسہ کا آغاز محمد حسن عبدا لعظیم ڈی ایف کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ ابوبکر عکاشہ ابن مولوی رکن الدین عزیز الرحمن نے حمد باری تعالیٰ پیش کی۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری ایم جے عبدالرقیب نے مہمانوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔ مولوی دامدا ابو شفیق نے شکریہ اداکیا۔ تنظیم کے صدر ایس ایم سید پرویز نے جلسہ کی صدارت کی۔

ڈائس پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق، جماعت المسلمین بھٹکل کے صدر عبدالرحمن محتشم، خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا محمد مقبول کوبٹےندوی، مولانا علی میاں اکیڈمی کے جنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی  اور سلطانی مسجد کے صدر عبداللہ کولا موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔