بابری مسجد معاملہ: فیصلہ سے قبل ایودھیا میں حفاظتی انتظامات سخت، اضافی فورس تعینات

Source: S.O. News Service | Published on 6th October 2019, 11:59 PM | ملکی خبریں |

ایودھیا،6؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) تہواروں اور بابری مسجد - رام جنم بھومی معاملے پر عدالت عظمیٰ کے جلد سنائے جانے والے فیصلے کے پیش نظر ایودھیا میں حفاظتی انتظامات کو سخت کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں ایودھیا کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور شہر میں دس اضافی کمپنیاں تعینات کی جا رہی ہیں۔

ایک اعلیٰ افسر نے کہا، ’’ہم ڈرون کے ساتھ درگا پوجا اور دسہرہ کے جلوسوں کی نگرانی یو یقینی بنائیں گے اور پوجا کمیٹی سے درخواست ہے کہ وہ جلوسوں کے دوران گلال کا استعمال نہ کریں، اس کے بجائے وہ پھولوں کی پنکھڑیوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔‘‘

ضلعی انتظامیہ نے اضافی دستوں کے قیام کے انتظامات کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ مقامی گیسٹ ہاؤسز، اسپتالوں، اسکولوں اور کالجوں کو سیکیورٹی فورسز کی رہائش کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ درگا کی مورتی وسرجن اور دسہرہ کے تہوار سے شروع ہوں گے اور مختلف رام لیلا مہینے بھر دیوالی تک جاری رہیں گی۔

ریاستی حکومت کی طرف سے دیوالی سے ایک شام قبل منعقد کئے جا رہے تین روزہ ’دیپوتسو‘ پروگرام میں بھی بھیڑ امنڈنے کی امید ہے۔ ضلع پولس اور مقامی خفیہ یونٹوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، دھرم شالہ، لاج اور ہوم اسٹی کی جانچ شروع کریں اور وہاں کام کرنے اور رہنے والے لوگوں کے شناختی کارڈ کی تصدیق کریں۔ خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے خطرے کی اطلاع کے پیش نظر سیکورٹی سخت کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ بابری مسجد رام جنم بھومی تنازعہ پر عدالت عظمیٰ کا فیصلہ بھی نومبر میں آنے کی امید ہے اور مقامی انتظامیہ سیکورٹی انتظامات میں کوئی کوتاہی نہیں برتنا چاہتی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...