نما میٹرو کے ٹریک اور اسٹیشنوں پر حفاظتی انتظامات میں اضافہ کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 7th December 2019, 11:29 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7/دسمبر(ایس او نیوز) نما میٹرو بنگلورکے لاکھوں شہریوں کے لئے ایک انعام ضرور ہو سکتا ہے مگر اس کی اپنی کچھ خرابیاں بھی ہیں،خاص طور پر میٹرو کے اسٹیشنوں اور اس کی ٹریک پر حفاظتی نقطہ نظر سے کچھ مسائل حالیہ دنوں میں سامنے آئے ہیں۔میٹرو ٹریک پر نوجوانوں کی طرف سے خود کشی کی کوششوں کے علاوہ میٹرو کی ٹریک سے تانبے کی تاروں اور کنڈکٹروں کی چوری جیسے واقعات نے اس ضرورت کو مزیدواضح کر دیا ہے کہ میٹرو کے اسٹیشنوں اور اس کی پٹڑیوں پر خصوصیت کے ساتھ حفاظتی انتظامات میں اضافہ کیا جائے۔ایک خانگی کمپنی میں ملازم 29سالہ محمد یونس کا کہنا ہے کہ ”میٹرو کے ٹریکس کے قریب زیادہ تعداد میں حفاظتی دستہ کے اراکین کی تعیناتی ہونی چاہئے۔عام طور پر اور اکثر اسٹیشنوں میں ٹریک کے اختتام کے قریب حفاظتی دستہ کے دو ہی اراکین کو کھڑا کیا جاتا ہے، مصروف اوقات میں یہ ناکافی ہوتا ہے، زیادہ تر میٹرو کے مسافر،ریل گاڑی سے اترتے ہوئے ضابطوں کا اہتمام نہیں کرتے جس کی وجہ سے افرا تفری پیدا ہو جاتی ہے، اگر میٹرو ریل کے دروازوں کے قریب بیریکیڈ لگادئیے جائیں تو کسی حد تک اس طرح کی افراتفری کو روکا جا سکتا ہے“۔البتہ نما میٹرو حفاظتی دستہ کے اکثر اراکین یہ الزام لگاتے ہیں کہ مسائل خود مسافروں کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ساؤتھ ینڈ سرکل میٹرو اسٹیشن کے ایک گارڈ نے بتایا کہ اکثر مسافر، ان کی بات سننے کے لئے بھی تیار نہیں ہوتے، انہوں نے کہا کہ ”کچھ لوگ اپنے فون کو دیکھتے ہوئے یا اس پر کسی کو مسیج کرتے ہوئے سر کو جھکا کر چلے جاتے ہیں، اگر ان لوگوں کو کچھ ہو جاتا ہے تو سارا الزام ہمارے سر دھر دیا جاتا ہے کہ ہم نے انہیں تنبیہ نہیں کی تھی، ریل گاڑی کا انتظار کر تے ہوئے مسافروں کو بھی کسی حد تک ذمہ داری کا احساس کرنا چاہئے“۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...