بھٹکل میں کل 5 اگست کو 144 نافذ؛ ایودھیا میں رام مندر’شیلا نیاس اور بھومی پوجا‘کے پس منظر میں ریاست کے مختلف علاقوں میں احتیاطی اقدامات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th August 2020, 7:43 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 4/اگست (ایس او نیوز) یوپی کے ایودھیا میں 5اگست کو رام مندر کی تعمیر کے لئے ’شیلانیاس اور بھومی پوجا‘کی رسم اداکی جارہی ہے۔ اس پس منظر میں امن وامان اور شانتی بنائے رکھنے کے لئے بھٹکل تعلقہ میں تحصیلدار کی جانب سے دفعہ 144کے تحت 5اگست کی صبح 6بجے سے رات 8بجے تک امتناعی احکامات لاگو کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 تحصیلدار کی جانب سے جاری کیے گئے سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ کل ہندو کارکنان اور تنظیموں کی جانب سے رام مندر شیلانیاس کا جشن منانے اور جلسے کرنے اور جلوس نکالنے کے امکانات موجودہیں۔ دوسری طرف سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے کل شام 4.30بجے بھٹکل تحصیلدار دفتر کے باہر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تین طلاق کو قابل سزاجرم بنائے جانے کے خلاف ایک احتجاجی دھرنا دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ان حالات کو دیکھتے ہوئے بھٹکل جیسے مذہبی اور سیاسی طور پر حساس علاقے میں کل کسی بھی طرح کی بدامنی روکنے اور امن و امان بنائے رکھنے کے لئے امتناعی احکامات نافذ کیے گئے ہیں۔

 بھٹکل تحصیلدارایس روی چندرا کی طرف سے جاری کیے گئے اس حکم نامے کی محکمہ پولیس کی جانب سے تعمیل کی جائے گی۔ جس کے مطابق کل بھٹکل تعلقہ حدود میں کسی بھی عوامی تقریب منعقد کرنے، ریالیاں نکالنے اورعوامی مقامات پرپٹاخے پھوڑنے،کسی شخص یا مقام کے پتلے جلانے،خطابات کرنے، بھجن پروگرام منعقد کرنے اور جشن منانے پرپابندی لاگو رہے گی۔ اس کے علاوہ چار سے زیادہ افراد ایک جگہ جمع ہونے اور کسی بھی قسم کا ہتھیار، دھماکہ خیز مادہ اپنے ساتھ لے کر باہر نکلنے پر  قانونی  کارروائی کی جائے گی۔

 تحصیلدار نے اپنے حکم نامے میں واضح کیا ہے کہ جن لوگوں نے تعلقہ انتظامیہ سے اجازت لے کر  شادی کی تقریب طئے کی ہے یا کسی فوت ہونے والے شخص کی آخری رسومات یا پھر سرکاری پروگرام میں شریک ہونا ہے تو پھر اُن پر امتناعی حکم کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔

ڈانڈیلی اغوا معاملہ : 2 کروڑ روپے تاوان طلب کرنے والے ملزمین گرفتار ؛ گرفتار شدگان میں بھٹکل کا شخص بھی شامل

ڈانڈیلی کے ایک شخص کا اغوا کرکے اس کی رہائی کے لئے 2  کروڑ روپے طلب کرنے والے ملزمین کو  ڈانڈیلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے  جن  کی شناخت ڈانڈیلی کے رہنے والے پرشو رام ایلپّا میدار، کالگونڈا تکا رام سر نائک، ہلیال کے رہنے والے ونائیک کمپنّا کرننگ اور  بھٹکل مدینہ کالونی کے رہنے ...

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت قائم ہوئے چیک پوسٹس - نقدی اور بیش قیمت اشیاء لے جانے کے لئے ضروری ہوگا دستاویزی ثبوت 

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست تیز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھ  نقد رقم یا قیمتی اشیاء لے جاتے ہیں تو انہیں اس سے متعلقہ باضابطہ دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا اور جانچ کے دوران افسران کے سامنے پیش کرنا ...

بھٹکل میں7/مئی اورپڑوسی اضلاع اُڈپی اور مینگلور میں 26/ اپریل کو ہوگی پولنگ؛ پورے ملک میں سخت انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ

الیکشن کمشنر کے اعلان کے مطابق ریاست کرناٹک میں دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے، جس کے تحت بھٹکل سمیت اُترکنڑا،  چکوڈی، بیلگاوی، باگلکوٹ، وجئے پور (ایس سی)، کلبرگی (ایس سی)، رائچور (ایس ٹی)، بیدر، کوپّل، بلاری (ایس ٹی)، ہاویری ، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں 7/مئی کو انتخابات ...

اُترکنڑا میں 7 مئی کو ہوگی ووٹنگ، ضابطہ اخلاق فوری طور پر نافذ: کاروار میں ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی پریس کانفرنس

الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق، اترا کنڑا لوک سبھا حلقہ میں 7 مئی کو پولنگ ہوگی، البتہ  ضلع میں فوری طور پر سخت ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا ہے، اس بات کی اطلاع  ضلع کی  ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر  گنگوبائی مانکر نے دی۔

بھٹکل: انجمن پی یو اینڈ ڈگری کالج میں کبڈی، والی بال، ٹینس وغیرہ کھیلوں کے لئے اسپورٹس کورٹ کا سنگ بنیاد

انجمن پی  یو اینڈ ڈگری کالج میں  ملٹی پرپس اسپورٹس کورٹ  کا سنیچر کوانجمن کے نو منتخب صدر جناب محمد یونس قاضیا کے ہاتھوں  سنگ بنیاد رکھا گیا، جس کے بعد خطاب کرتے ہوئے موصوف نے بتایا کہ کالج کے بچوں کے لئے  ملٹی پرپس اسپورٹس کورٹ کی ضرورت  محسوس کی جارہی تھی ، آج یہاں   اس کا ...

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت قائم ہوئے چیک پوسٹس - نقدی اور بیش قیمت اشیاء لے جانے کے لئے ضروری ہوگا دستاویزی ثبوت 

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست تیز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھ  نقد رقم یا قیمتی اشیاء لے جاتے ہیں تو انہیں اس سے متعلقہ باضابطہ دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا اور جانچ کے دوران افسران کے سامنے پیش کرنا ...

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...

اروناچل پردیش اور سکم میں ووٹ شماری کی تاریخ تبدیل، اب 2 جون کو ہوگی گنتی

اروناچل پردیش اور سکم میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات بھی ہوں گے لیکن ان دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے، اب ووٹوں کی گنتی 2 جون کو ہوگی۔ جبکہ دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ اروناچل ...

مہاراشٹر میں پارلیمانی انتخابات 5مرحلوں میں ہوں گے

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ۱۹؍ اپریل سے پولنگ کا سلسلہ شروع ہو گا جو ۷؍ مختلف مرحلوں میں یکم جون تک الیکشن ہوں گے اس کے بعد ۴؍ جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ۲۰۱۹ء اور ۲۰۱۴ء کے انتخابات کے نتائج ۲۶؍ مئی کو آئے تھے اور ۴؍ جون کو ...