کورونا وائرس کو فرقہ وارانہ رنگ دینے بی جے پی کی کوشش قابل مذمت:سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 3rd July 2020, 2:44 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3؍جولائی(ایس او نیوز) ملک میں بی جے پی حکومتوں کی طرف سے مرکز اور ریاست میں کورونا وائرس کے بحران کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوششوں پر سابق وزیراعلیٰ سدارامیا نے نشانہ بنایا اورکہاکہ ایسی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے کانگریس کارکنوں کو متحد اور مستعد ہونے کی ضرورت ہے۔ کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار کے عہدہ سنبھالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے جس طرح کورونا وائرس کے پھیلتے ہی اس کے لئے تبلیغی جماعت کو ذمہ دار ٹہرایا، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عالمی سطح پر پھیلنے والی ایک وباء کو فرقہ وارانہ نظریہ سے عوام کے سامنے پیش کرنا چاہتی تھی۔ سدارامیا نے سوال کیا کہ کورونا وائرس اگر واقعی تبلیغی جماعت کی وجہ سے پھیلا تو پھرامریکہ، روس، جرمنی، برطانیہ اور دیگر ممالک میں تبلیغی جماعت کہاں ہے۔ ان ممالک میں ہندوستان سے زیادہ مرض پھیلا ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ تین چارمہینوں سے تبلیغی جماعت کی تمام سرگرمیاں بند ہیں، اس کے باوجود کورونا میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس کے لئے حکومت کسے ذمہ دار ٹھہرائے گی۔ سدارامیا نے کہاکہ صورت حال سے نپٹنے میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے حکومت نے تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ اس سے پہلے بھی بارہا اقلیتی طبقے کو کبھی دفعہ 370کے خاتمہ اور کبھی شہریت قانون اورکبھی این آر سی کے ذریعہ ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ کانگریس کارکنوں کو چاہئے کہ صورت حال کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر عوام کو جذباتی مسائل میں الجھائے رکھنے حکومت کی کوششوں کو کامیاب نہ ہونے دیں۔ کرناٹک کی ایڈی یورپا حکومت پر ریاست کو لوٹنے کا الزام لگاتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ حکومت ہر چیز میں کمیشن کھارہی ہے۔ کورونا متاثرین کی امداد کے نام پر دن دہاڑے لوٹ مچی ہے۔ آنے والے انتخابات میں کانگریس کو اقتدار پر لانے کے عزم کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس کے لئے کانگریس کو مزید تین چار سال کا انتظارکرنا پڑے گا۔ کیونکہ اقتدار پر جن چوروں کا قبضہ ہے وہ جلد چھوڑنے والے نہیں ہیں۔ ڈی کے شیوکمار کو چاہئے کہ بنیادی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے ریاست کے کونے کونے کا دورہ کریں۔ اس کے لئے پارٹی کے تمام قائدین کو اپنے ساتھ لیں۔

کانگریس کو متحد ہوکر مضبوط کرنا ضروری:ملکا ارجن کھرگے

سینئر کانگریس رہنما اور رکن راجیہ سبھا ملکا ارجن کھرگے نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے قائدین اور کارکنوں میں آپسی اتحاد پر زوردیا۔ انہوں نے کہاکہ مرکز کی بدعنوان مودی حکومت اس ملک کے عوام کو بہت گمراہ کرچکی ہے۔ اب اس حکومت کا پول عوام کے سامنے کھولنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم مودی نے انتہائی بے شرمی سے یہ کہہ دیا کہ کوئی چینی فوجی ہندوستانی سرزمین پر داخل نہیں ہوا۔ جب کہ 20/ہندوستانی فوجیوں کی شہادت عوام کے سامنے ایک حقیقت ہے۔ وزیراعظم کے اس بیان سے چین کو بہت بڑی سفارتی جیت ملی اور ہندوستانی علاقے پر اس کی دعویداری کو مودی نے مضبوط کردیا۔ ایک طرف بی جے پی چین کے بائیکاٹ کا نعرہ دیتی ہے تو دوسری طرف وزیراعظم مودی نے چینی کمپنیوں سے پی ایم کیرس فنڈ کے لئے سینکڑوں کروڑ روپیوں کا عطیہ حاصل کیا ہے۔ پے ٹی ایم سے 100کروڑ روپئے دیئے گئے ہیں۔ زاؤمی، ون پلس اور دیگر چینی کمپنیوں نے وزیراعظم کے قائم کردہ ٹرسٹ پی ایم کیئرس فنڈ کو کروڑ روپیہ بطور عطیہ دیا ہے،اس پر سوال اٹھایا جائے تو ا سے ملک سے غداری قراردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کے یکے بعد دیگرے غلط فیصلوں نے ملک کو معاشی تنزلی کی طرف دھکیل دیا ہے

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...