کرناٹک میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت، لاک ڈاؤن زیر غور۔ فوری طور پر اسکول اورکالجس بند کرنے اور رات کا کرفیو نافذ کرنے کے بارے میں فیصلہ ممکن

Source: S.O. News Service | Published on 22nd March 2021, 11:10 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍مارچ(ایس او  نیوز)کرناٹک کے وزیر صحت ڈاکٹر سدھارکر نے ریاست کے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے پوری طرح احتیاط برتیں کیونکہ ریاست میں کووڈ کی دوسری لہر میں شدت آرہی ہے-

انہوں نے کہا کہ عوام کی طرف سے جس طرح کی بے احتیاطی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہےاسے دیکھتے ہوئے اندیشہ ہے کہ کہیں حالات قابو سے باہر نہ ہو جائیں، اگرایسا ہو گیا تو ان حالات کیلئے عوام خود ذمہ دار ہو ں گے- انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے حکومت کی طرف سے جو کوشش جاری ہے اس میں اگر عوام کا تعاون شامل نہ رہا تو اس سے آنے والے دنوں میں پریشانی مزید بڑھ سکتی ہے-

ایک اخباری کانفرنس سے مخاطب ہو کر سدھاکرنے کہا کہ اس بات میں دورائے نہیں ہے کہ کرناٹک میں کورونا کی دوسری لہر اپنے شباب پر ہے اور اس کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے حکومت کے ساتھ عوام کو مل کر کام کرنا ہو گا اگرایسا نہیں ہو سکا تو حکومت کی تنہا کوشش کامیاب نہیں ہو پائے گی-انہوں نے کہا کہ آنے والے تین ماہ ریاست میں کورونا کی دوسری لہر کو روکنے کیلئے فیصلہ کن ہو ں گے -

وزیر صحت نے کہا کہ ریاست میں کورونا کی تازہ صورتحال کے بارے میں انہوں نے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کو آگاہ کروایا ہے اور اس سلسلہ میں چیف سکریٹری کی قیادت میں قائم ماہرین کی کمیٹی نے حکومت کو جو سفارشات دی ہیں ان کے بارے میں بھی وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا ہے- انہوں نے بتایا کہ جلد ہی وزیر اعلیٰ کی اس ٹاسک فورس کے ساتھ میٹنگ ہو گی - ممکن ہے کہ اس میٹنگ کے بعد کورونا سے بچنے کیلئے کچھ سخت فیصلے لئے جائیں جن میں رات کے کرفیو کا نفاذ بھی شامل ہے-

انہوں نے لاک ڈاؤن کے بارے میں کچھ بھی واضح طور پر بتائے بغیر کہا کہ وزیر اعلیٰ اس بات کو لے کر فکر مند ہیں کہ اگرلاک ڈاؤن کیا گیا تو اس سے عوام مشکل میں آ جائیں گے - پہلے ہی طویل مدت کے لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے بعد اب ان کے حالات معمول کی طرف لو ٹ رہے تھے کہ کورو نا وائرس کی تازہ لہر کے خوف نے حالات کو غیر یقینی کی طرف دھکیل دیا ہے- سدھاکر نے کہا کہ حکو مت کی طرف سے کورونا سے بچنے کیلئے بڑے پیمانے پر ویکسین دینے کی مہم چلائی جا رہی ہے لوگوں کو اس سے استفادہ کرتے ہوئے جلد از جلد ویکسین لینی چاہئے-

اسکول کالج بند کرنے کے آثار: ڈاکٹر سدھاکر نے کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر اسکول کالج بند کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس کے بارے میں ماہرین کمیٹی سے مشورہ کے بعد وہ وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا سے بات کریں گے- انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیمات اورمحکمہ صحت کی ماہرین کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کل ہونے جا رہی ہے ممکن ہے کہ اس میٹنگ میں اسکولوں اورکالجوں کے بارے میں کل فیصلہ لے لیا جائے -انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بارے میں اب تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے - لاک ڈاؤن کی صورت میں معاشی سرگرمیاں معطل ہو جائیں گی اس لئے ضروری ہے کہ کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل اس کے اثرات پر بھی غور کیا جائے-سدھاکر نے بتایا کہ پڑوسی ریاستوں میں کورونا کے کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر حکومت نے کرناٹک میں احتیاط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے-

لاک ڈاؤن کے متعلق وزراء کے متضاد بیانات: ایک طرف وزیر داخلہ بسوراج بومئی نے کہا کہ کرناٹک میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ضرورہو رہا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ لاک ڈاؤن نافد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے- بومئی نے کہا کہ فی الحال حکومت کے سامنے لاک ڈاؤن کی کوئی تجویز زیر غور نہیں -

دھارواڑ میں اخباری نمائندو ں سے بات کرتے ہوئے بومئی نے کہا کہ ریاست میں لاک ڈاؤن کے نفاذکے بارے میں اب تک کسی سطح پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے- انہوں نے کہا کہ حکومت اس کوشش میں ہے کہ کورونا سے بچنے کیلئے جو ضابطہ وضع کیا گیا ہے اس پر سختی سے عمل کر کے اس وباء کو پھیلنے سے روکا جائے-وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کی دیگر ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ مسلسل ہو تا جار ہا ہے-اس سے نپٹنے کے فوری اقدامات ضروری ہیں - دوسری طرف ایک اور وزیر آر شنکر نے اشارہ دیا کہ ریاست میں کورونا کیسوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظرحکومت کو لاک ڈاؤن کرنے کیلئے مجبو ر ہونا پڑسکتا ہے-

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔