بھٹکل میں دستک دے رہی ہے کورونا کی دوسری لہر ۔ پوزیٹیو معاملے آنے لگے ہیں سامنے

Source: S.O. News Service | Published on 26th April 2021, 1:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ،26/ اپریل (ایس او نیوز) ویک اینڈ لاک ڈاون کے بعد  بھٹکل میں آج صبح سرکاری حکم کے مطابق صرف روزمرہ ضرورت کی اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں، بقیہ دکانوں کو ٹی ایم سی چیف آفیسر نے بند رکھنے کی ہدایت دی ۔

اس دوران صحت عامہ کی صورت حال کا جائزہ لیں تو لگتا ہے کورونا کی دوسری لہر نے بھٹکل میں دستک دینا شروع کردیا ہے۔ مقامی معالجین کے حوالہ سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ کورونا کے ابتدائی علامات کے ساتھ بہت سے مریض دکھائی دے رہے ہیں۔ ادھر دوسری طرف بھٹکل تعلقہ اسپتال میں متاثرین کے علاج کے لئے نئے سرے سے تیاریاں کی جارہی ہیں اور علاج و معالجہ کے نظام کو مستحکم کیا جارہا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ بھٹکل کے ایک نجی اسپتال میں خدمات انجام دینے والے بچوں کے ماہر ڈاکٹر کووِڈ  سے متاثر ہوئے ہیں اور ان کا علاج بھٹکل تعلقہ اسپتال میں ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ دیہی علاقہ میں کووِڈ پھیلنے کے آثار زیادہ ہونے کی بات بھی سامنے آرہی ہے۔ ماروکیری علاقے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بیک وقت کووِڈ میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ 

    ادھر بنگلورو اور ممبئی میں وباء کی صورت حال بہت ہی خراب ہوجانے کی وجہ سے ان شہروں سے  بھٹکل واپس لوٹنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے کووِڈ کے معاملات میں بھی دھیرے دھیرے اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بھٹکل کے ایک شخص کو بنگلورو میں کووِڈ سے متاثر ہونے کے بعد وہاں کے اسپتالوں میں بستر نہ  ملنے کی وجہ سے ایمبولینس کے ذریعہ بھٹکل لانا پڑا اور پھر اس مریض کو بھٹکل تعلقہ اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔

ایک اطلاع کے مطابق کل اتوار کے دن بنگلورو سے 24 اور حیدرآباد سے 14 افراد بھٹکل پہنچے ہیں۔ کچھ لوگ اس بات پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں کہ بیرون ریاست اور بیرون اضلاع سے لوگ بھٹکل میں لوٹنے والوں کا طبی معائنہ اور کووِڈ جانچ کرنے کا کوئی سخت بندوبست نہیں کیا گیا ہے۔ بیرون شہر سے آنے والوں میں کون مریض ہے اور کون نہیں ہے اس کی کوئی جانچ نہیں ہورہی ہے۔ جبکہ ٹی ایم سی کے آفیسر وینوگوپال کہتے ہیں کہ :" وہ لوگ بنگلورو سے لوٹتے وقت ہی وہاں سے کووِڈ جانچ کرکے لوٹ رہے ہیں اس لئے ان کی دوبارہ کووڈ جانچ نہیں کی جارہی ہے، بلکہ صرف جسم کی حرارت  جانچی جاتی ہے۔"

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔