سرکاری اسکولوں میں آن لائن داخلے کا دوسرا مرحلہ شروع ،تین اکتوبر تک ہوں گے آن لائن رجسٹریشن

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2020, 11:13 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،26؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی سرکار کے اسکولوں میں چھٹی سے 9ویں اور 11ویںکلاس میں داخلہ کے آن لائن عمل کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے ۔جو والدین آن لائن داخلے کے پہلے مرحلے میں اپنے بچوں کا رجسٹریشن نہیں کرا پائے تھے ،ان کے لئے یہ عمل آج شروع ہوگیا۔دوسرے مرحلے میں رجسٹریشن 3اکتوبر تک کئے جاسکیں گے ۔پہلے مرحلے میں چھٹی سے بارہویں کلاس میں داخلے کے لئے کل 64,995درخواستیں حاصل ہوئیں ۔ ان میں 64,450کو اسکول الاٹ کیا جاچکا ہے۔پہلے مرحلے کے درخواست گزاروں کے دستاویز کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔پہلے مرحلے کا داخلہ عمل 30ستمبر کو پورا ہوگا۔دوسرے مرحلے کے لئے درخواستیں 3اکتوبر تک لی جائیں گی۔9ویں اور 11ویں کلاس کا عمل 15اکتوبر تک پورا ہوگا ۔چھٹی کلاس سے آٹھویں کلاس کا عمل 26اکتوبر تک چلے گا ۔آن لائن داخلے رجسٹریشن فارم جمع کرنے کا لنک دہلی سرکار کی ویب سائٹ کے ہوم پیج پر دستیاب ہے ۔ جن درخواست گزاروںنے پہلے مرحلے میں درخواست دی ہے اور جنہیں اسکول الاٹ ہوچکے ہیں یا جو پہلے سے سرکار کی مالی مددسے اسکول میں پڑھ رہے ہیں ،وہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔چھٹی سے 9ویں کلاس کے لئے رجسٹریشن صرف ایک مرحلے کا عمل ہے۔اس میں رجسٹریشن موبائل نمبر پر اندراج نمبر بھیجا جائے گا۔اس نمبر کا استعمال داخلے کی صورتحال کے بارے میں جانکاری کیلئے کیا جاسکتا ہے۔11ویں کلاس کیلئے رجسٹریشن کے عمل میں دو مرحلے ہیں۔پہلے مرحلے میں اندراج نمبر اور پاس ورڈ ملے گا۔دوسرے مرحلے میں درخواست گزار کو اس رجسٹریشن نمبر اور پاس ورڈ کے ساتھ دیے گئے لنک پر لاگنگ کرنے کے بعد رجسٹریشن فارم کو پورا کرنا ہوگا۔یہ دونوں مرحلے پورے کرنے ضروری ہے ورنہ درخواست رد ہوجائے گی۔درخواست گزاروں کو ان کے رجسٹرڈ فون نمبر پر ایس ایم ایس کے توسط سے اسکول الاٹمنٹ کی جانکاری ملے گی ۔12اکتوبر سے الاٹمنٹ کا پتہ لگ سکتا ہے۔رجسٹریشن کے متعلق کسی بھی جانکاری کے لئے ایک سینٹرلائز ہیلپ لائن جاری کی گئی ہے۔سبھی ورکنگ ڈے میں ٹیلی فون نمبر 1800116888یا 10580پر جانکار ی مل سکے گی۔جن درخواست گزاروں کا داخلہ کنفرم ہوجائے گا ،انہیں سبھی دستاویز کے ساتھ طے تاریخ پر الاٹ اسکول جانا ہوگا ۔آن لائن کے توسط سے منتخب طلبا سرکاری اسکول جا کر اپنے ضروری دستاویزوں کی فزیکل تصدیق کرا لیں گے ،تبھی ان کے داخلے کا عمل پورا مانا جائے گا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...