منگل کی شام کو ختم ہوجائے گی دوسرے مرحلے کی تشہیر

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 15th April 2019, 7:52 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:15 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں 18 اپریل کو ہونے والے پولنگ کے لیے منگل کی شام پانچ بجے کے بعد انتخابی مہم رک جائے گی۔ دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے 19 مارچ کو جاری کی گئی نوٹیفکیشن کے مطابق 13 ریاستوں کی 97 نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لئے سات مراحل میں انتخابات ہونے ہیں۔پہلے مرحلے میں 11 اپریل کو ہوئے انتخابات میں 20 ریاستوں کی 91 سیٹوں پر پولنگ ہو چکی ہے۔دوسرے مرحلے میں تمل ناڈو کی تمام 39 سیٹوں کے علاوہ بہار کی 40 میں سے پانچ، جموں کشمیر کی چھ میں سے دو، اتر پردیش کی 80 میں سے آٹھ، کرناٹک کی 28 میں سے 14، مہاراشٹر کی 48 میں سے 10 اور مغربی بنگال کی 42 میں سے تین نشستوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلے میں اتر پردیش کی جن آٹھ سیٹوں پر انتخاب ہونا ہے ان میں آگرہ، متھرا، نگینہ، امروہہ، بلند شہر، علی گڑھ، ہاتھرس اور فتح پور سیکری شامل ہے۔وہیں بہار کے کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا لوک سبھا سیٹ کے لیے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ جموں کشمیر کی سری نگر اور اودھم پور سیٹ کے علاوہ مغربی بنگال کی جلپائی گڑی، دارجلنگ اور رائے گنج سیٹ پر بھی دوسرے مرحلے میں پولنگ ہوگی۔ان تمام سیٹوں پر صبح سات بجے سے شام پانچ تک پولنگ ہوگی جبکہ چھتیس گڑھ کی نکسل متاثرہ کچھ سیٹوں پر صبح سات بجے سے دن میں تین بجے تک اور اڑیسہ کی کچھ سیٹوں پر صبح سات بجے سے شام چار بجے تک پولنگ ہوگی۔جبکہ جموں کشمیر کی دو سیٹوں سمیت اتر پردیش اور بہار سمیت دیگر ریاستوں کی تمام سیٹوں پر صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک پولنگ ہوگی۔ صرف تمل ناڈو کی مدری سیٹ پر صبح سات بجے سے رات آٹھ بجے تک پولنگ ہوگی۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ جن سیٹوں پر شام چھ بجے تک پولنگ ہوگی ان سیٹوں پر 16 اپریل کو شام چھ بجے سے تشہیری مہم ختم ہوجائے گی۔ دوسرے مرحلے میں انتخابات والی 97 نشستوں پر کل 1635 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ان میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا، ڈی ایم لیڈر دیاندھی مارن، کنموئی، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اشوک چوہان، اتر پردیش کانگریس کے صدر راج ببر، بی جے پی کی ہیما مالنی اور بی ایس پی کے دانش علی شامل ہیں۔امیدواروں کی فہرست میں کلکتہ ہائی کورٹ کے سابق جج سی ایس کرنن بھی شامل ہیں۔وہ چنئی لوک سبھا حلقہ سے اینٹی کرپشن ڈاینمک پارٹی کے امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...