کورونا کا دوسرا مرحلہ زیادہ خطرناک؛ تمام مساجد میں ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ پر عمل فوری شروع کرنا بہتر

Source: S.O. News Service | Published on 16th March 2021, 2:09 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 16؍ مارچ (ایس او نیوز) پڑوسی  ریاستوں مہاراشٹرا اور کیرالہ  میں دوسرے مرحلہ میں کورونا تیزی سے پھیل رہاہے۔اس کے بعد اب کر ناٹک  میں بھی دن بہ دن کور و نا متاثرین میں اضافہ ہورہا ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں ریاست کرناٹک میں 932 افراد کو رونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 7 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھے ہیں ۔ اس لئے ریاست میں بھی تمام کو چوکنا رہنا چاہئے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے ۔ 

وزیراعلی ایڈی یور یا کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں دوسرے مرحلہ کے کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے رہنما خطوط پر لازمی اور سختی سے عمل کرنے تمام شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایک ہفتہ  انتظار کر کے دیکھا جائے گا کے رہنما خطوط جیسے ماسک پہننا ، سماجی  فاصلہ پر عمل ، تقریبات میں مقررہ شر کا ء کی پابندی پرسختی  سے عمل  ہورہا ہے یا نہیں ۔ اس کے بعد خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ تب بھی حالات قابو میں نہ آئے تو دو با رولاک ڈاؤن کر دیا جائے گا۔ 

کر ناٹک  اور شہر بنگلور کی اکثر مساجد میں پچھلے ڈیڑھ دو مہینوں سے ماسک پہننے اور سماجی  فاصلہ پر عمل نہیں ہور با ہے۔ چندمنتخب  مسجدوں میں اس پر دو با رہ عمل  شروع ہوچکا ہے۔ جن میں مسجدوں میں ماسک  پہننا  اور سماجی  فاصلہ پر عمل نہیں ہورہا ہے، وہاں فوری اس پر عمل شروع ہو جانا چاہئے ۔ 

متعلقہ محکمہ یا بی بی ایم پی سے ہدایت   یا سرکیولر جاری ہونے سے قبل ہمیں رضاکارانہ طور پر تمام مساجد میں ماسک پہننے ، ہاتھوں کو سینی ٹائز کرنے اور سماجی فاصلہ پر عمل فوری شروع کردینا نہایت ضروری ہے تمام مساجد کے ذمہ دار رہنما خطوط پر عمل کو یقینی بنانے فوری اقدامات کریں ۔ اسی طرح درگاہوں اور خانقاہوں میں بھی رہنما خطوط عمل شروع کر دینا چاہئے ۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔