دبئی سے 178 مسافر صحیح سلامت پہنچے بھٹکل؛ ہوٹل اور اسکول میں کیا گیا کورنٹائن

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th July 2020, 4:49 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8جولائی (ایس او نیوز) کورونا لاک ڈاون میں پھنسے دبئی کے 178 لوگ آج بدھ صبح صحیح سلامت بھٹکل پہنچ گئے جن میں 103 مرد حضرات کو  جامعہ آباد روڈ پر واقع علی پبلک اسکول میں کورنٹائن کیا گیا ہے تو وہیں 75 لوگوں کو جن میں زیادہ تر فیملیس اور بچے ہیں، پرائیویٹ ہوٹل میں کورنٹائن کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دبئی کے معروف تاجر اور قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے نائب صدر جناب عتیق الرحمن مُنیری   نے دبئی اور امارات میں پھنسے بھٹکل و اطراف کے لوگوں کو واپس وطن روانہ کرنے کا بیڑا اُٹھاتے ہوئے  پہلے 12 جون کو ایک چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے  188 لوگوں کو روانہ کیا تھا، اس بار مزید لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کے مقصد سے دوسری  چارٹرڈ فلائٹ پر  چھ بچوں سمیت 178 لوگوں کو وطن واپس روانہ کرنے میں کامیاب رہے۔

متحدہ عرب امارات کے راس الخیمہ ائرپورٹ سے منگل شام قریب 8:30 بجے  اسپائس جیٹ  نے مینگلور کے لئے اُڑان بھری، رات قریب ڈیڑھ بجے فلائٹ مینگلور ائرپورٹ پر لینڈ ہوئی، مینگلور ائرپورٹ پر بھٹکل مسلم جماعت مینگلور کے ذمہ داران پہلے سے موجود تھے جن کی طرف سے تمام مسافروں کو کھانے کے پیکٹ دئے گئے، پھرپانچ بسوں پر سوار کرکے  تمام  مسافروں کو بھٹکل لایا گیا جہاں ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر  اور تنظیم کی زیرنگرانی میں کورنٹائن کا انتظام کیا گیا تھا۔

کورنٹائن کرنے کے دوران تحصیلدار دفتر کے آفسران سمیت سرکل پولس انسپکٹر دیواکر و دیگر کارکنان موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...