دبئی سے بھٹکل و اطراف کے 181 لوگوں کو لے کر آج آرہی ہے دوسری چارٹرڈ فلائٹ؛ رات کو مینگلور ائرپورٹ میں ہوگی لینڈنگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th July 2020, 3:41 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 7جولائی (ایس او نیوز)  کورونا وباء اور اس کے بعد ہوئے لاک ڈاون سے  دبئی اور امارات میں پھنسے ہوئے 181 لوگوں کو لے کر آج دبئی سے دوسری چارٹرڈ فلائٹ مینگلور پہنچ رہی ہے۔ اس بات کی  اطلاع بھٹکل کے معروف تاجر اورقومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے نائب صدر  جناب عتیق الرحمن مُنیری نے دی۔

انہوں نے بتایا کہ شام سات بجے عرب امارات کے راس الخیمہ ائرپورٹ سے اسپائس جیٹ مینگلور کے لئے اُڑان بھرے گی۔ رات قریب ایک بجےفلائٹ کی  مینگلور ائرپورٹ میں لینڈنگ ہوگی، دبئی سے راس الخیمہ ائرپورٹ پہنچنے کے لئے مسافروں کو  دبئی سے  خصوصی بسوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔

مینگلور میں حسب سابق بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور کی جانب سے  تمام مسافروں کا استقبال ہوگا، رات کی ضیافت کے بعد جماعت کے ارکان مسافروں کو پانچ بسوں پر بٹھاکر بھٹکل روانہ کریں گے۔جہاں تنظیم کے زیرانتظام  فیملیس کے لئے ایک پرائیویٹ ہوٹل میں کورنٹائن کا انتطام کیا گیا ہے تو وہیں  اس بار جامعہ آباد روڈ پر واقع علی پبلک اسکول میں لوگوں کو الگ تھلگ رکھنے  کا خصوصی بندوبست  کیا گیا ہے۔

فلائٹ میں 175 سیٹیں ہیں، جبکہ 6  چھوٹے بچے بھی مسافروں کے ساتھ ہوں گے، اس طرح جملہ 181 مسافر بھٹکل کے لئے روانہ ہوں گے۔  جناب عتیق الرحمن مُنیری نے بتایا کہ فلائٹ میں زیادہ تر حاملہ خواتین اور بڑے بزرگ ہیں، ساتھ ساتھ  ایسے لوگوں کو بھی موقع دیا گیا ہے  جن کی نوکریاں چلی جانے سے لوگ دبئی میں پریشان حال تھے۔

یاد رہے کہ دبئی اور امارات میں  کورونا لاک ڈاون  میں  پھنسے بھٹکل اور اطراف کے لوگوں کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے اُنہیں  راحت دینے کے مقصد سے دبئی میں بھٹکل کے معروف تاجر جناب عتیق الرحمن مُنیری نے لوگوں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے واپس بھٹکل روانہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس کے تحت پہلی فلائٹ 12 جون کو روانہ ہوئی تھی، لیکن پہلی فلائٹ کے بعد بھی سینکڑوں دوسرے  لوگوں نے  اپنی مشکلات اور پریشانیوں کا تذکرہ کرنا شروع کیا  اور تعاون کی درخواست کی جس کو دیکھتے ہوئے عتیق الرحمن مُنیری صاحب نے مزید دوسری چارٹرڈ فلائٹ  کا منصوبہ بنایا، یہ فلائٹ 23 جون کو روانہ ہونے والی تھی مگر انڈیا میں فلائٹ کو اُتارنے کی اجازت عین وقت پر رد کردی گئی تھی، پھراگلی تاریخ 27 جون پھر 4 جولائی کو بھی طئے کی گئی تھی، لیکن تاریخ  منسوخ ہوتے ہوتے آج حتمی طور پر 7جولائی کو فلائٹ مینگلور ائرپورٹ پر اُتارنے کی اجازت دی گئی ہے۔

جناب عتیق الرحمن مُنیری نے بتایا کہ  اس فلائٹ میں ضلع اُترکنڑا کے لوگوں کو زیادہ ترجیح دی گئی ہے، اور بھٹکل سمیت مرڈیشور،منکی، ہوناور، سڑلگی اورسرسی وغیرہ  کے لوگ بھی شامل ہیں۔ مُنیری نے بتایا کہ اس مرتبہ   حکومت ہند کی طرف سے بار بار تاریخ منسوخ کئے جانے سے بہت زیادہ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن پرانے ساتھیوں نے اس بار بھی اپنا بھرپور تعاون پیش کیا، انہوں نے بالخصوص قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب کا شکریہ ادا کیا جن کی سرپرستی انہیں حاصل ہے، ساتھ ساتھ منکی جماعت دبئی کے  صدر جناب ابومحمد مختصر، بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے سابق جنرل سکریٹری رحمت اللہ راہی،دیگر سرگرم ارکان شہریار خطیب، یاسر قاسمجی، جیلانی محتشم، آفاق نائطے،  طٰحہ معلم، فہیم رضا، سفیان ایس ایم،   معاذ شاہ بندری  سمیت بہت سارے دیگر لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ مُنیری صاحب نے  اُمید ظاہر کی کہ اس سے قبل  پہلی فلائٹ کی روانگی کے موقع پر بھٹکل میں تنظیم کے کارکنوں نے جس سرگرمی کے ساتھ خدمات انجام دی تھی اور لوگوں کو بھٹکل میں کورنٹائن کرانے سمیت دیگر انتظامات انجام دئے تھے، اس بار بھی دبئی کےتمام مسافروں کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...