دبئی میں پھنسے بھٹکل سمیت اطراف کے علاقوں کے لئے پھر ایک خوش خبری؛ پہلی چارٹرڈ فلائٹ کے کامیاب تجربے کے بعد اب 23 جون کو اُڑان بھرے گی دوسری فلائٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th June 2020, 11:51 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل 14/ جون (ایس او نیوز)  کورونا لاک ڈاون میں دبئی اور متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں  میں پھنسے بھٹکل سمیت اطراف کے علاقوں کے لئے بھٹکل کے تاجر جناب عتیق الرحمن مُنیری نے   پھر ایک زبردست  خوش خبری کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پہلی چارٹرڈ فلائٹ کے کامیاب تجربے کے بعد اب 23 جون کو راس الخیمہ ائرپورٹ  سے مینگلور کے لئے دوسری چارٹرڈ فلائٹ  کے ذریعے  مسافروں کو روانہ  کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

وہاٹس ایپ کے ذریعے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے نائب صدر اور دبئی میں نُہٰی جنرل ٹریڈنگ کمپنی کے چیرمین   جناب عتیق الرحمن مُنیری نے  بتایا کہ کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے   دبئی اور عرب امارات کے مختلف شہروں میں  بھٹکل اور اطراف کے قریب 600 سے زیادہ  لوگ بہت بری طرح پھنس کر بے حد پریشان تھے  اور وہ واپس انڈیا جانا چاہتے تھے  لیکن ہندوستانی حکومت نے ابھی تک ان پریشان حال لوگوں کو واپس انڈیا لے جانے کے لئے کوئی قدم نہیں اُٹھایا ہے۔  ہم  اپنی پہلی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے 184 لوگوں کو انڈیا واپس روانہ کرنے میں کامیاب ہوئے  ہیں اور بہت سارے لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے میں ہمیں کامیابی ملی ہے، مگر ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ یہاں مزید لوگ بے حد پریشان ہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب دیگر پریشان حال لوگوں کے لئے بھی کچھ کریں اس لئے ہم نے اگلی چارٹرڈ فلائٹ 23 جون کو روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جناب عتیق الرحمن مُنیری نے بتایا کہ اس بار ہم بڑی فلائٹ روانہ کریں گے جس میں 210 مسافر سفر کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ  فلائٹ کو چارٹرڈ کرکےپھنسے ہوئے اور پریشان حال لوگوں کو واپس انڈیا روانہ  کرنے والے عتیق الرحمن مُنیری صاحب  بھٹکل اور نوائط کمیونیٹی کے پہلے فرد ہیں۔  ان کو اس کارخیر کےلئے  دبئی میں قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن کی رہنمائی حاصل ہے   اور وہ اپنی جانب سے ہرممکن تعاون فراہم کررہے ہیں تو   وہیں انہیں  جماعت کے   دیگر ذمہ داران بالخصوص رحمت اللہ راہی، جیلانی محتشم،  شہریار خطیب،  آفاق نائطے، یاسر قاسمجی، طٰحہ معلم، معاذ شاہ بندری،  سفیان ایس ایم،  فہیم رضا، عبدالمقسط ایم جے،  نور ائیکری،  عزاز   جوکاکو اور عبدالمقیت صدیقہ  جیسے تجربہ کار اور متحرک لوگوں کا  ساتھ حاصل ہے۔ عتیق الرحمن مُنیری صاحب نے اپنی  اس سرگرم ٹیم کے ساتھ  12/ جون کو پہلی چارٹرڈ فلائٹ کےذریعے بھٹکل،  ہوناور، کمٹہ اور شیرور سے تعلق رکھنے والے 184 لوگوں کو  واپس ان کے وطن روانہ کرنے میں کامیاب رہے جو دبئی اور عرب امارات کے مختلف شہروں میں لاک ڈاون سے بری طرح پھنسے ہوئے تھے۔ ٹیم نے اتنا بہترین اور منظم انداز میں کام کیا کہ سوشیل میڈیا میں بھی ان کے کام کے خوب سراہنا کی جارہی ہے۔  ٹیم نے دبئی سے راس الخیمہ کے لئے خصوصی بسوں کا انتظام کیا تھا، ساتھ ساتھ  انڈیا جانے والے   مسافروں کے لئے ایک شناختی کارڈ بھی مرتب کیا تھا جس میں اُن کے نام اور دیگر تفصیلات کے ساتھ  مینگلور ائرپورٹ پر اُترنے کے بعد بھٹکل جانے والی بس کا نمبر، بھٹکل میں کورنٹائن کرنے کے لئے ہوٹل کا نام،  کمرہ نمبر اور دیگر تفصیلات درج کی گئی تھیں۔

مینگلور پہنچتے ہی  بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور نے  فلائٹ سے آنے والوں کا استقبال کیا اور اُنہیں ناشتہ پانی کا انتظام کیا تو مجلس اصلاح و تنظیم کے  ذمہ داران بھی ائرپورٹ پر پہنچ کر  تمام لوگوں کو خصوصی بس کے ذریعے اپنے ساتھ ہی بھٹکل لے آئے، جہاں پہلے سے تنظیم نے اُن کے لئے کورنٹائن کا پورا بندوست کررکھا تھا تنظیم کی طرف سے  مقامی انتظامیہ سے  پہلے ہی بات چیت کرکے ضروری کاروائیوں کو مکمل کیا گیا تھا جس کی بنا پر تمام کام منظم طریقہ پر انجام پایا۔

پہلی چارٹرڈ فلائٹ کے کامیاب تجربے  کے بعد اب تنظیم کی طرف سے اور ضلع کےڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کی طرف سے بھی دوسری چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے مزید لوگوں کو واپس وطن لانے کے لئے  جناب عتیق الرحمن مُنیری کو   ہری جھنڈی دکھائی جاچکی ہے، اور اپنے والد کی طرح قوم و ملت کی خدمت  کا جذبہ رکھنے والے جناب عیتق الرحمن مُنیری نے   لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے  23 جون کو   دوسری چارٹرڈ  فلائٹ مینگلور  روانہ کرنے کا بیڑا اُٹھایا ہے۔

اس بار عرب امارات کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ جو لوگ  بھی اس فلائٹ کے ذریعے بھٹکل یا پاس پڑوس کے علاقوں میں جانے کے خواہشمند ہیں، وہ اپنی تفصیلات مندرجہ ذیل ای میل اڈرس پر روانہ کریں  :   [email protected]

عوام الناس سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مندرجہ ذیل معلومات بذریعہ ای میل روانہ کریں؛
پاسپورٹ کے پہلے صفحہ کی کاپی     Passport copy, first page
پاسپورٹ کے آخری صفحہ کی کاپی  Passport copy, last page 
دبئی کا موبائل نمبر       Dubai mobile Number 
انڈیا کا موبائل نمبر        Indian Mobile Number 
ویزا کی تفصیل (ریسیڈینٹ ویزا یا وزٹ ویزا)     Visa status (Visit visa or residential visa)
واپس وطن جانے کی  وجہ     Reason for travel    

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...