عام آدمی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اعلی تعلیمی اداروں میں سیٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔ چیف منسٹر دہلی کجریوال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2019, 12:21 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے جمعہ کے روز کہاکہ اعلی تعلیمی اداروں میں سیٹوں میں جب سے عآپ حکومت 2015میں اقتدار میں ائی ہے تب سے 101لاکھ سے بڑھ کر 1.5لاکھ ہوگئی ہیں۔

کجریوال او ران کے نائب منیش سیسوڈیا نے روہنی اور دھیر پور گاؤں میں امبیڈکر یونیورسٹی دہلی(اے یو ڈی)کے لئے دو نئے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا۔کجریوال نے کہاکہ ”دہلی کی عوام کے لئے یہ خوشی کا دن ہے کیونکہ آج دو بڑی او رخوبصورت یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔

موجودہ حالات میں مذکورہ امبیڈکر یونیورسٹی کی گنجائش 3400کی ہے اور ان کیمپس کی تکمیل کے بعد اگلے تین سے چار سالوں میں یہ 8000تک پہنچ جائے گی“۔

انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ اور پی ڈبلیو ڈی سے درخواست کی کہ وہ جتنا جلدی ہوسکے ان کیمپس کی تکمیل عمل میں لائے۔چیف منسٹر کجریوال نے کہاکہ تعلیم ان کی حکومت کی ترجیجات میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ہمارا فلسفہ یہ ہے کہ گورننس تکمیل نہیں ہوگا جب تک حکومت طلبہ کو اعلی معیاری تعلیم فراہم کرنے میں ناکام ہوتی ہے۔

دنیا میں کوئی ایسا ملک ترقی یافتہ نہیں ہے جہاں پر موثر تعلیمی نظام نہیں ہے۔

ترقی یافتہ قوم کا راستہ اپنے بچوں کو سماجی ا ورمعاشی پسماندگیوں سے بالاتر ہوکر بہتر تعلیم سے ہمکنا ر کرنے سے ممکن ہے“۔

بارہویں جماعت کے بعد اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ کو دہلی حکومت کی جانب سے دس لاکھ روپئے کا مفت لون دے رہی ہے اور حکومت کا موقف گیارنٹر ہے۔

نائب وزیراعلی اور وزیرتعلیم منیش سیسوڈیا نے بھی دہلی حکومت کے شعبہ تعلیم میں لائے جانے والے اصلاحات پرروشنی ڈالی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...