جے این یوطلبہ کے خلاف کارروائی: اپوزیشن نے حکومت کوگھیرا، بی جے پی کا جوابی حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 19th November 2019, 9:49 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) فیس اضافہ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طالب علموں پر پولیس کارروائی کو لے کر راجیہ سبھا کی کارروائی منگل کومتاثرہوئی۔اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں نے ایک جمہوری تحریک کو دبانے کے لیے مودی حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ پرتنقیدکی۔اگرچہ، حکمران بی جے پی کے لیڈروں نے شک ظاہرکیا۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے الزام لگایا کہ کچھ لوگ جے این یوکو شہری نکسل واد کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے ایک نیوز چینل سے کہاہے کہ جے این یو میں جو کچھ ہورہاہے۔اس کے لیے ہاسٹل فیس اضافہ ایک بہانہ ہے۔کچھ لوگ جے این یو کو شہری نکسل واد کا مرکزبنانا چاہتے ہیں۔یہ وہی جے این یو ہے جہاں بھارت تیرے ٹکڑے ہوں گے کے نعرے لگے تھے اورجہاں افضل گرو کی برسی منائی گئی تھی۔آپ کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے طالب علموں کے خلاف پولیس کارروائی پر تنقید کی اور الزام لگایا کہ ایسا پہلی بار ہواہے جب یونیورسٹی کے طالب علموں کو ان کے مناسب مطالبات کو اٹھانے کے لیے وحشیانہ طورپرپیٹا گیا۔سنگھ نے کہاہے کہ یہ وہی دہلی پولیس ہے جو یہ شکایت کر رہی تھی کہ وکلاء کی طرف سے حملہ کیے جانے کے بعد ان کی وردی پر سوال اٹھاہے۔قومی دارالحکومت میں مظاہرین جے این یو طالب علموں پر مبینہ پولیس کارروائی اور جموں و کشمیر میں رہنماؤں کی حراست کو لے کر اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب راجیہ سبھا کی کارروائی کو ملتوی کردیاگیا۔سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے کہا کہ طالب علموں پر پولیس فورس کا استعمال وحشیانہ ہے۔انہوں نے کہاہے کہ مودی حکومت اور جے این یو انتظامیہ کو یہ سمجھنا چاہییکہ طالب علم نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنی کمیونٹی کے مستقبل کے لیے بھی لڑ رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...