بھٹکل: ایس ڈی پی آئی نے دیا میمورنڈم۔ بابری مسجد ڈھانے والوں کو سزا کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 6th December 2019, 9:11 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 6/دسمبر (ایس او نیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی طرف سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت صدر ہند کے نام ایک میمورنڈم دیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بابری مسجد کو غیر قانونی طور پرڈھانے والوں کو اس جرم کی سزا دی جائے۔

میمورنڈم میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجدزمین تنازع کا جو فیصلہ آیا ہے وہ بالکل غیر واضح اور پرتضاد ہے۔ملک کے دستور کی روشنی میں قانون اور انصاف کے ترازو میں سب لوگوں کا وزن یکساں ہوتا ہے، لیکن اس فیصلے میں اس بات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔اس تضاد کے خلاف ایس ڈی پی آئی نے ریاست بھر میں 6دسمبر کو احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ بابری مسجد کی زمین وقف شدہ ہونے کی بات تمام دستاویزات کی بنیاد پر عدالت کے سامنے ثابت کرنے کے بعد بھی عدالت نے مسلمانوں کی یہ وقف زمین ہندو فریق کو دیدی ہے۔اور ملک بھر میں اس فیصلے پر بے اطمینانی ظاہر کی جارہی ہے۔صرف عقیدے اور خیالی باتوں کی بنیاد پر دئے گئے اس فیصلے سے ملک کے سیکیولر ڈھانچے کو دھکا پہنچا ہے۔ جس دن سے فیصلہ آیا ہے تب سے عوام اس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔لیکن عوام کو روکنے کے لئے سخت امتناعی قوانین لاگو کیے گئے اور سرکای دباؤ کے بل پر عوام کی آواز روک دی گئی۔

1949میں رات کے اندھیرے میں بابری مسجد کے اندر مورتیاں رکھنے اور پھر 1992میں مسجد کوڈھادینے کے عمل کوسپریم کورٹ نے غیر قانونی اور مجرمانہ حرکت قرار دیا ہے، لیکن اس مجرمانہ فعل کے ذمہ داروں کو سزا دینے کے بارے میں کچھ نہ کہنا انصاف کی دھجیاں اڑانے کے برابر ہے۔

ایس ڈی پی آئی بھٹکل تعلقہ یونٹ کے صدر وسیم منیگار کے دستخط کے ساتھ دئے گئے اس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اس انتہائی ناانصافی کے خلاف ایس ڈی پی آئی کی طرف سے احتجاج درج کیا جاتاہے اور انصاف کا تقاضا پورا کرتے ہوئے مجرموں کے لئے کڑی سزا کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...