اقلیتوں اور دلتوں پر ہورہے ظلم و ستم کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th June 2019, 2:24 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو30/جون (ایس او نیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے ملک کے مختلف شہروں میں دلتوں اور اقلیتوں پر ہورہے ظلمن وستم کی مذمت کرتے ہوئے جنوبی کینرا ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے ضلع سیکریٹری اقبال بیلارے نے کہا کہ نریندرا مودی ایک منتخب وزیر اعظم کی طرح نہیں بلکہ ہٹلر جیسے ڈکٹیٹر کی صورت میں ملک پر حکومت کررہے ہیں۔جبکہ دوسری طرف کانگریس اور جنتادل ایس کی مشترکہ ریاستی حکومت گؤ رکھشا اور سری رام کے نام پر ہونے والے ظلم وستم کو دیکھ کر بھی ان دیکھی کررہی ہے۔پورے ضلع میں پولیس افسران دوہرا معیار اپنائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیلتنگڈی میں جانوروں کو غیر قانونی طور پر ٹرانسپورٹ کرنے کے معاملے میں وہاں کے ایم ایل اے نے جو اشتعال انگیز بیان دیا ہے(ایم ایل اے اجیت پونجا نے کہا تھا کہ گائیں لے جانے والے اپنے ساتھ جو تلواریں رکھتے ہیں انہیں تلواروں سے ان لوگوں کو قتل کردیں)وہ سماج میں بدامنی پھیلانے کا سبب ہوسکتا ہے، اس لئے ایم ایل اے کے خلاف دفعہ 153(1)کے تحت مقدمہ دائر کیا جانا چاہیے۔

پی ایف آئی کے ضلع صدر حنیف کاٹی پلّا  نے کہا کہ سری رام ایک تاریخی اور قابل تقلید شخصیت کا نام ہے، لیکن منووادی اور انسانیت کی دشمن ذہنیت والے سنگھ پریوار کے لوگ سری رام کا نام اپنے نیچ کاموں کے لئے استعمال کرتے ہیں۔اصلی ہندوؤں کو یہ بات صحیح طور پر سمجھ لینی چاہیے۔احتجاجی جلسے کی صدارت ایس ڈی پی آئی کے ضلع صدر عطاء اللہ جوکٹّے نے کی۔ ایس ڈی پی آئی کے ریاستی لیڈروں نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

مظاہرے کے دوران ایس ڈی پی آئی کے لیڈر ایاز کرشنا پور، عبدالجلیل کرشناپور، اینتھونی پی ڈی، آنند میتے بیل، راکیش، شاہول ایس ایچ، نوراللہ کولائی، ذاکر حسین الال، اسماعیل شافی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...