ارنب گوسوامی کو گرفتار کرنے کے مطالبے کو لے کر ایس ڈی پی آئی کا ملک گیر احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd January 2021, 9:03 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،22؍جنوری(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے ریپبلک ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی کے واٹس اپ چیٹ لیک کے ذریعہ ہونے والے انکشافات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ارنب گوسوامی سے پوچھ تاچھ کرنے اور ان کو گرفتار کرنے ا اور مہاراشٹرا حکومت کی طرف سے اعلی سطحی انکوائر ی کے مطالبے کو لیکر ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا۔

ایس ڈی پی آئی نے سوال اٹھایا کہ، قومی سلامتی سے متعلق معلومات ارنب گوسوامی تک کون پہنچا رہا تھا اس کی جانگاری کیلء ارنب اور اس کے فون کی جانچ کی جائے۔ارنب گوسوامی جو ہمارے 40فوجیوں کی لاشوں پر کیوں جشن منارہا تھا؟۔۔ارنب جو خود ساختہ قوم پرست ہے، اس نے بھارت پر ایک دہشت گردحملے کا جشن منایا۔کیا وہ تنہا خوش تھا یا بی جے پی حکومت میں اس کے آقا بھی خوش تھے؟ ارنب کو ٹی آر پی اور بی جے پی کو ووٹ؟ اس ناپاک گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔  ایک واٹس اپ چیٹ سے غدار ارنب بے نقاب ہوا ہے۔ ملک جاننا چاہتا ہے کہ کیا اس کے فون کوضبط کرکے تحقیقات کیا جائے گا؟۔

سپریم کورٹ نے حال ہی میں اس کی ضمانت کیلئے مداخلت کی تھی، اب ملک کو اس سے بچانے کیلئے سپریم کورٹ کو کارروائی کرنی ہوگی۔این آئی اے جیسی حکومتی ایجنسیوں کو کس کو نوٹس بھیجنا چاہئے؟کسان رہنماؤں کو یا ارنب کو؟ کو ن غدار ہے؟ قومی سلامتی کو کس سے خطرہ ہے؟ بھارت جاننا چاہتا ہے کہ کیا ارنب کے فون کی جانچ پڑتال ہوگی!۔ارنب نے پلوامہ میں ہمارے جوان کے موت کا جشن منایا تھا، اس کے بارے میں سوچ کر اور پلوامہ کے شہداء اور ان کے اہل خانہ کے بارے میں سوچ کر کوئی بھی اپنے آنسو نہیں روک سکتا ہے۔ ہمارے جوانوں کو مارنا اور خوش ہونا، یہ سوچ کر کہ یہ انتخابی کامیابی اور ٹی آر پی ریٹنگ کو یقینی بنائے گاسراسر غداری کی انتہا ہے۔تو ارنب نے مانا ہے کہ بالاکوٹ ایک انتخابی اسٹنٹ تھا!، وہ بالاکوٹ حملہ اور کشمیر کے آرٹیکل 370کے خاتمے کے بارے میں پہلے سے ہی جانتا تھا۔ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ بی جے پی حکومت نے قومی سلامتی کی معلومات کو اور کس کے ساتھ شیئر کیاہے۔۔

ارون جیٹلی کے موت پر خوشی منانے کے حد تک ارنب کے سر پر ٹی آر پی کا جنون سوار رہا ہے۔ اس کے فون کی جانچ ہونی چاہئے اور اس پر بغاوت کا مقدمہ درج ہونا چاہئے۔لیکن سب سے اہم یہ بات ہے کہ اور اس کا پتہ لگانا ضرور ی ہے کہ اسے خفیہ فوجی معلومات تک کیسے رسائی حاصل تھی۔ارنب کے واٹس اپ چیٹ سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ ملک کی داخلی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ارنب کا مقصد ٹی آر پی اور بی جے پی کامقصد ووٹ حاصل کرنا تھا۔ دونوں نے ملک اور اس کے عوام کو اپنے مفادات کیلئے فروخت کیا ہے۔بی جے پی حکومت میں وہ کون جو ارنب جیسے لوگوں کو حکومت کی خفیہ معلومات افشاء کرتا ہے؟کون جانتا ہے کہ کتنے لوگوں کو ایسی معلومات موصول ہوئی ہیں یا اب بھی مل رہی ہیں جو ہمارے ملکی سلامتی کو متاثر کرتی ہیں؟اس کیلئے بی جے پی حکومت جوابدہ ہے۔ارنب ملیا اور مودی کے بعد بھارت سے اگلا بڑا مفرورہوگا۔ بھاگنے سے پہلے اس کو گرفتار کیا جائے۔اس کے ساتھ مودی سرکار میں شامل اس شخص کو جس نے اسے خفیہ معلومات افشاء کی ہے، ان کے خلاف جلد سے جلد مقدمہ درج کیا جانا چاہئے۔

پلوامہ کے شہداء اور آرمی کے سابق فوجیوں نے ارنب کی ٹی آر پی ریٹنگ پر خوش ہونے کی مذمت کی ہے۔ وہ کتنا ذہنی بیمار ہوگا جو ہمارے فوجیوں کے ہلاکت پر ٹی آر پی یا انتخابی کامیابی حاصل کرنے کے امید پر خوش ہوگا۔ارنب اپنے چینل کی ریٹنگ کیلئے قوم پرست ہونے کا دعوی کررہا تھا۔ پلوامہ کے شہید کی بیٹی کا کہنا ہے کہ پلوامہ میں میرے والد کی قربانی ارنب کے ٹی آر پی کیلئے نہیں تھی۔ ارنب نے قوم پرستی کے لبادے میں ملک کے ساتھ غداری کی ہے۔ملک جاننا چاہتا ہے کہ مودی اور بی جے پی میڈیا کے ایسے فرد پر خاموش کیوں ہیں جو ہندوستان کی حساس قومی سلامتی کے معلومات تک رسائی حاصل کرتا ہے اور پیسوں کیلئے دوسروں کو معلومات افشاء کرتا ہے؟۔

ایس ڈی پی آئی کا مطالبہ ہے ارنب قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے،۔ ارنب کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا جانا چاہئے اوراسے سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے۔ارنب کی ڈرامے باز قومی پرستی بے نقاب ہوئی ہے۔ یہ کوئی معمولی غلطی نہیں ہے۔ یہ انتہائی سیکورٹی کی خلاف ورزی ہے۔ ارنب اور اس کے ذرائع کو جواب دینا چاہئے۔ ارنب نے ملک کے ان سپاہیوں کی بے عزتی کی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کو قربان کیا ہے اور ملک کی سلامتی سے متعلق حساس معلومات کو پیسوں کیلئے لیک کیا ہے۔ یہ ملک کیلئے خطرہ ہے، اسے روکا جانا چاہئے۔ ریپبلک ٹی وی نے دو بار ثابت کیا ہے کہ وہ صحافت کیلئے ایک دا غ ہے۔ جو ٹی آر پی گھوٹالے میں ملوث ہے اور ہمارے فوجیوں کی بے عزتی کررہی ہے۔ ریپبلک ٹی وی کے لائسنس کو منسوخ کیا جائے اور ارنب کو گرفتار کیا جائے۔ریپبلک ٹی وی کو نشریات سے روکا جائے اور اس کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔