ارنب گوسوامی کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے: ایس ڈی پی آئی

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2021, 8:16 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18؍جنوری(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ مودی کے حامی ری پبلک چینل کے سربراہ ارناب گوسوامی کے حال ہی میں منظر عام پر آنے والے واٹس اپ چیٹ سے سنگین سوالات اٹھتے ہیں کہ مرکزی حکومت قومی سلامتی سے متعلق امور کو کس طرح سنبھال رہی ہے۔

اس سے یہ بات بھی سامنے آتی ہے کہ سرکاری نظام سے باہر کا کوئی شخص حکومت کے بڑے لوگوں سے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرکے قومی سلامتی سے متعلق خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کررہا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت اس معاملے میں بہری اور گونگی ہونے کا بہانہ کررہی ہے، کیونکہ حکومت نے ابھی تک اس سنجیدہ مسئلے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ اس واقعے سے پتہ چلتا ہے کہ سنگھ پریوارکا حب الوطنی کا رونا پردے کے پیچھے ملک کے جمہوری اور سیکولر نظام کو نقصان پہنچانے کیلئے صرف ایک نقاب ہے۔

ارنب گوسوامی اور پرتھو داس (BARC) کے سابق چیف کے مابین ہونے والی چیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ گوسوامی آپریشن کے تین دن پہلے بالاکوٹ سرجکل اسٹرائک سے آگاہ تھے۔ اس حملے کے بارے میں ان کو جانکاری ہونے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ وزیر اعظم اور حکومت میں شامل اعلی عہدیداران کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات کے بارے میں ان کا دعوی صرف شیخی بازی نہیں تھا۔ جہاں تک قومی سلامتی کا تعلق ہے یہ ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا اس معاملے پر انتہائی فکرمند اور حیران ہے۔ ٹی آر پی ریٹنگ پوائنٹس اکٹھا کرنے کے نام پر نجی افراد کے مفاد کیلئے قومی سلامتی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ایس ڈی پی آئی کا مطالبہ ہے کہ ارنب اور ان تمام لوگوں کے خلاف سنجیدہ اقدامات شروع کئے جائیں جنہوں نے حکومت سے خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں اس کی مدد کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...