ایس ڈی پی آئی کرناٹک کےلئے نئے ریاستی عہدیداران کا انتخاب؛ عبدالمجید میسور بنے نئے ریاستی صدر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th November 2021, 8:28 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور 7 نومبر۔ (ایس او نیوز)  سوشیل ڈیموکریٹک  پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی)  نے ریاست کرناٹک کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب کیا ہے جس میں  عبدالمجید میسور کو  صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  پارٹی کے  کرناٹک کی ریاستی نمائندگان کا اجلاس 6اور 7نومبر کو ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی کی صدارت میں بنگلور میں منعقد ہوا۔ اور  قومی نائب صدر دہلان باقوی، قومی جنرل سکریٹریان الیاس محمد تمبے، محمد شفیع کی موجودگی میں ریاستی ورکنگ کمیٹی کا انتخاب ہوا۔ جس میں 2021-24 تین سال کی مدت کیلئے  27رکنی ریاستی کمیٹی کا انتخاب کیا گیا۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریاستی صدر کے طور پر عبدالمجید میسورمنتخب ہوئے، ریاستی نائب صدور کے طور پر دیوانور پتنن جیا اور محترمہ سعید ہ سعدیہ منتخب ہوئے، ریاستی جنرل سکریٹریان کے طور پر عبدالطیف پتور، بھاسکر پرساد اور افسر کوڈلی پیٹ منتخب ہوئے۔ ریاستی سکریٹریان کے طور پر اشرف ماچار، آنند متبیل، شفیع بلارے منتخب ہوئے۔ریاستی خازن کے طور پر خالد یادگیر منتخب ہوئے۔

ریاستی کمیٹی میں  ممبران کے طور پر عبدالحنان، پروفیسر نازنین بیگم، الفانسو فرانکو، اڈوکیٹ مجیدخان، مجاہد پاشاہ، امجد خان، عبدالرحیم پاٹل، عطاء اللہ جوکٹے، ابراہیم مجیدتمبے،محترمہ زینت بنتوال، پروفیسر غیاث الدین، محبوب ملا، مولانا نورالدین، ریاض کڈامبو، سلیم خان شیموگہ، غیاث الدین اور رفیع پاشاہ منتخب ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔