کرناٹک میں انسداد تبدیلی مذہب بل کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا قانونی لڑائی لڑنے کا فیصلہ: عبدالمجید میسور

Source: S.O. News Service | Published on 26th December 2021, 10:50 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،26؍دسمبر(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے ریاستی صدر عبدالمجید میسورنے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی کی انسداد تبدیلی مذہب بل کو ایس ڈی پی آئی غیر آئینی اور ریاستی دہشت گردی مانتی ہے۔اس بل کے خلاف ایس ڈی پی آئی نے ہائی کورٹ میں قانونی لڑائی لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس ڈ ی پی آئی نے اس سلسلے میں ریاست گیر احتجاج کرکے عز ت مآب گورنر کو میمورینڈم پیش کیا تھا کہ اگر مذکورہ بل قانون بنے گا تووہ اس پر دستخط نہ کریں۔

اگر انسداد تبدیلی مذہب بل ایکٹ نافذ کیا گیاتو نوجوانوں کے مذہب تبدیل کرنے پابندی ہوگی، جس سے انہیں ازدواجی زندگی کے انتخاب کی آزادی سے محروم کردیا جائے گا اور ہر ہندوستانی کے مذہبی حقوق اور آزادیوں کو مجروح کیا جائے گا۔جس سے ان میں خوف اور عدم تحفظ کا ماحول پیداہوگا۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبدالمجید میسور نے اس بات کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ لیجسلیٹیو کونسل میں بل پیش کرنے کے دوران کانگریس قائدین اور اپوزیشن لیڈران سدارامیا اور ڈی کے شیواکمار ایوان میں آدھاگھنٹہ تاخیر سے پہنچے تھے۔ جبکہ انہیں بل پیش کرنے کے دوران کونسل میں بلا تاخیر موجود رہناضروری تھا۔

عبدالمجید نے اس بات پر زور دیکر کہا ہے کہ لیجسلیٹیو کونسل کے اگلے اجلاس میں انسداد تبدیلی مذہب بل پاس کرنے کے دوران اپوزیشن پارٹیاں کانگریس اور جے ڈی ایس کو اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ کونسل کے اگلے اجلاس کا بائیکاٹ کیے بغیر صحیح وقت پر آکر اس پربحث کریں اور اس بل کی مخالفت کرکے کسی بھی حالت میں اس بل کو منظور ہونے نہ دیں۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبدالمجید نے تمام اپوزیشن ممبران پر وزر دیا ہے کہ وہ اس بل کی مخالفت کرنے کیلئے آگے آئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔