کوویڈ کے نام پر نجی اسپتالوں میں بدعنوانی اور سرکاری اسپتالوں کی بدنظمی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ؛ اقدامات نہ کرنے کی صورت میں ایس ڈی پی آئی نے دیا احتجاج کا انتباہ

Source: S.O. News Service | Published on 13th July 2020, 10:54 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو،13؍جولائی (ایس او نیوز؍پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کرناٹک کے ریاستی نائب صدر اڈوکیٹ مجید خان نے منگلور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئےکہا کہ ملک بھر میں کوویڈ کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہماری ریاست کرناٹک میں بھی یہ بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ایسے میں کرناٹک حکومت نے کورونا کے علاج کیلئے نجی اسپتالوں کو موقع فراہم کیا ہے۔ لیکن نجی اسپتالوں نے مریضوں کا من مانی بل بنانے کے ذریعے رقم لوٹنے کا معمول بنالیا ہے۔ پہلے سے ہی کورونا سے خوف زدہ لوگوں کو اس نے مزید دہشت میں مبتلا کردیا ہے۔

نجی اسپتالوں میں کوویڈ کی جانچ کیلئے 4500 کی رقم کے ساتھ ڈاکٹروں کیلئے پی ای ای کٹ کے نام سے مزید 8000 کی رقم وصول کی جارہی ہے۔ مریضوں کو روزانہ  15تا 20ہزار کا مہنگا بل بنا کر کورونا کو تجارت بنانے کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ بنگلور کے اکثر اسپتالوں میں عام بیماریوں کا علاج کرنے سے انکار کرنے کی رپورٹیں موصول ہورہی ہیں۔اس کی وجہ سے لوگوں کو ایمرجنسی علاج کے بغیر مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ نجی اسپتالوں کی لوٹ مار کے دھندے کے متعلق اور لیاب ٹیسٹ کے بارے میں شکوک وشبہات کو عوا م نے سماجی ویب سائٹس میں ظاہر کیا ہے۔ پیر درد، زچکی یا کسی بھی قسم کی چھوٹی سی بیماری کے علاج کیلئے نجی اسپتالوں کا رخ کرنے پر زبردستی کورونا ٹیسٹ کرانے کے ساتھ زیادہ تر مریضوں کو رپورٹ مثبت آنا، اسی طرح منفی بتا کر گھر بھیجنے والوں کو بعد میں مثبت بتاکر اسپتال میں ایڈمیٹ کرنے کے واقعات بھی سامنے آئی ہیں۔ اس کی وجہ سے لوگ اسپتالوں کو جانے سے ڈر کر گھروں میں ہی رہتے ہوئے موت کا شکار ہونے کی صورت حال  پیدا ہو گئی ہے۔

ایس ڈی پی آئی کے ریاستی لیڈران اور جنوبی کرناٹک ضلع کمیٹی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا جیسے مہلک وائرس سے عوام خوف زدہ ہیں اور اس کا فائدہ اٹھاکر نجی اسپتالیں لوٹ مار کا دھندہ کررہی ہیں۔ معاشی طور پر کمزور اور غریب لوگ  اس سے متاثر ہورہے ہیں۔ میڈیکل مافیا کو اگر حکومت نے روکنے کیلئے مناسب اقدامات  نہیں کئے تو اس قسم کے اسپتالوں کے خلاف ایس ڈی پی آئی عوامی احتجاج کرے گی۔

پریس کانفرنس میں ریاستی سکریٹری اشرف ماچار، جنوبی کرناٹک ضلعی جنرل سکریٹری شاہول ایس ایچ، ضلعی سکریٹری اشرف منچی موجود رہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...