بھٹکل کے نوجوان پر  فوریسٹ افسران کا جان لیوا ٹارچر : ایس ڈی پی آئی کی طرف سے خاطی  افسران کو معطل کرنے کا مطالبہ؛ ڈی سی کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th March 2019, 9:46 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:28؍مارچ (ایس او نیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت ضلع کے  ڈپٹی کمشنر کے نام میمورنڈم پیش کرتے ہوئے اس بات کا مطالبہ  کیا ہے کہ بھٹکل کے جن دو نوجوانوں پر جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے آفیسران نے  ظلم  ڈھایا ہے اُن آفسران سمیت  میڈیکل آفیسر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

ڈی سی کے نام  دئیے گئے میمورنڈم میں ایس ڈی پی آئی  نے کہاہےکہ عمیر سید رکن الدین بھٹکل تعلقہ کوپا دیہات کے بیٹکور میں اپنے دوست کے گھر پک نک منانےکے بعد شہر لوٹ رہاتھا تو فاریسٹ آفیسران نے  جھوٹے الزا م میں گرفتار کرنے کے بعدا سپر جان لیوا  اوردہشت بھرا حملہ کیا ہے، اسے  ٹارچر کیاہے۔ پیشانی پر بندوق رکھ کر  جان سے مارڈالنے کی دھمکی دے کر غلطی نامہ پر دستخط لیا ہے۔  اس کے بعد تعلقہ میڈیکل آفیسر نے بھی عمیر کی صحت کی جانچ کرنے کے بعد ’ٖفٹ‘ ہونے کا جھوٹا  سرٹیکفٹ دے کر محکمہ جنگلات کا تعاون کیا ہے۔

میمورنڈم میں لکھا گیا ہے کہ عمیر رکن الدین  کے جسم پر محکمہ جنگلات کے افسران کی طرف سے ڈھائے  گئے ظلم کے نشان موجود تھے، سوجن  بھی آئی تھی ، چلنے پھرنے کی سکت نہیں تھی ، ایسے خراب حالات میں بھی ڈاکٹر نے صحت مند ہونےکی رپورٹ دے کر معصوم پر ظلم کیا  ہے۔ ان حالات کو سامنے رکھتے ہوئے ایس ڈی پی آئی نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے  ضلع ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ  اس معاملے میں ظلم ڈھانے والے فاریسٹ افسران  کے ساتھ ساتھ  میڈیکل آفیسر پر سخت قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں فوری طور پر معطل کیا جائے ۔ ایس ڈی پی آئی نے عمیر  رکن الدین پر لگائے گئے الزامات کو ردکرنےکی بھی پرزور مانگ کی ہے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے اترکنڑا ضلع صدر توفیق بیری، عبدالکریم، عبدالعظیم  وسیم وغیرہ و دیگر کافی ممبران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔