بھٹکل میں صبح خریداری کے لیے دی جارہی چھوٹ میں سواریوں پر پابندی کے خلاف ایس ڈی پی آئی نے اے سی کو سونپا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th May 2021, 3:29 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ،11؍ مئی (ایس او نیوز ) لاک ڈاون میں ضروری اشیاء کی خریداری کے لئے پیدل چل کر بازار جانے اور سواریوں پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت میں ایس ڈی پی آئی نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی کو میمورنڈم پیش  کیا  ۔ اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر کے  نام پیش کئے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے  کہ گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کی وجہ سے  دور دراز  کے  لوگوں کو بازار آنے  میں  دشواری  ہورہی ہیں۔ اس لئے سواریوں کو آنے جانے کی چھوٹ ملنی چاہئے۔

ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر  محمد توفیق بیری نے بعد میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  بھٹکل میں جگہ جگہ جو بریکیڈ ڈال کر سواریوں کا راستہ کاٹا گیا ہے،اس سے لوگوں میں ایک طرح کا ڈر اور خوف  پیدا ہورہا ہے  لہٰذا اس طرح کی رکاوٹوں کو ہٹانا چاہئے  اور عوام کو کسی بھی طرح کے خوف میں مبتلا نہیں کرنا چاہئے۔

یاد رہے کہ  ریاست کرناٹک  کی راجدھانی بنگلور میں کورونا کے معاملات بے قابو ہوتے جارہے ہیں   ۔ لاک ڈاون کے اعلان کے ساتھ ہی بنگلور میں ملازمت کرنے والے لوگ  جب  بنگلور سے اپنے اپنے گاوں لوٹنے لگے تو  کورونا بھی دیگر علاقوں اور قصبوں میں پھیلا چلا گیا ہے۔ 

توفیق صاحب نے عوام سے بھی اپیل کی  کہ    ان سخت قوانین کو کچھ دنوں کیلئے برداشت کر یں اور  آئندہ اس  طرف توجہ دیتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ   حالات   مزید سنگین  رُخ اختیار نہ کرنے پائیں۔ غیر ضروری طورپر سڑکوں پر آنے کی کوشش نہ کرے۔ بلاوجہ محلوں، گلیوں، سڑکو ں پر گھومنے سے گریز کریں۔ گھروں میں رہیں اور اپنا اور اپنے  گھر والوں کی صحت کا خیال رکھٰیں۔ 

اس موقع پر  ایس ڈی پی آئی کےجنرل سکریٹری وسیم منیاگار  اور رفیق شیخ موجود تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی