بھٹکل ایس ڈی پی آئی کی جانب سے ’کاغذ نہیں دکھائیں گے ‘ مہم کا آغاز

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th January 2020, 7:35 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13؍جنوری(ایس اؤ نیوز)این پی آر اور این سی آر کے خطرات سے عوام میں بیداری کرنے کا مقصد لے کر سوشیل ڈیموکرٹیک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی ) نے سنیچر سے ملک گیر پیمانے پر ’کاغذ نہیں دکھائیں گے ‘ کی  گھر گھر پہنچنے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

بھٹکل ایس ڈی پی آئی شاخ کی طرف سے بھٹکل کے مدینہ کالونی سے ’ہم کا غذ نہیں دکھائیں گے ‘ مہم کی شروعات ہوئی ۔ اس موقع پر اترکنڑا ضلع کے پارٹی صدر توفیق بیاری نے بتایا کہ موجودہ مرکزی حکومت  جمہوری رویہ پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ متعلقہ قانون کے خلاف پورا ملک متحد ہوکر احتجاج کررہا ہے ، حکومت  احتجاجیوں سے بات کرنے کے بجائے عوام میں جھوٹ اور پیچیدگی کو پھیلانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران پارٹی کارکنان گھر گھر پہنچ کر عوام کو بیدا ر کریں گے کہ آ ج نہیں تو کل  جو کوئی سرکاری اہلکار آپ کے  گھر پہنچیں تو اُنہیں  کوئی دستاویزات نہ دکھائیں۔

ایس ڈی پی آئی سکریٹری عبدالکریم، ضلعی ممبر محمد سراج بنگالی ، پی ایف آئی اترکنڑا ضلع صدر مقصود چنداور، بھٹکل اسمبلی ایس ڈی پی آئی صدر وسیم منیگار وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...