ترکی کی دھمکیوں سے خطرناک جنگ بھڑکنے کا اندیشہ ہے: سیرین ڈیموکریٹک

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 6th October 2019, 7:28 PM | عالمی خبریں |

دبئی 6اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) شامی ڈیموکریٹک کونسل کے ایک سینیر رہ نما نے دریائے فرات کے مشرق میں شام کے علاقوں پر بڑے زمینی حملہ کرنے کی حالیہ ترکی کی دھمکیوں کو "خطرناک" قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز ترکی کے صدر نے مشرقی فرات کے علاقوں میں کرد عسکریت پسندوں کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن کی تیاری کر رہے ہیں اور اس آپریشن کے لیے بری فوج اور فضائیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔شام کے ڈیموکریٹک فورسز کے سیاسی شعبے کے ایک رہ نما اور تنظیم کے چیف ایگزیکٹو الہام احمد نے کہا کہ "انقرہ کے عزائم خطرات اورسنگین ہیں اور وہ ایسی جنگ کو ہوا دینا چاہتے ہیں جس کے ساتھ سرحد کے دونوں طرف خاص طور پر ترکی کے اندر بڑے پیمانے پر انتشار پھیلنے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کی حکمراں جماعت 'آق' کی حکومت کی طرف سے اس مبینہ حملے کو جواز پیش کرنے کے لیے جو دلائل پیش کرتی ہے وہ ناقابل قبول ہیں۔ ترک صدر کے بیان نے واضح کر دیا ہے ترکی کی حکمران جماعت صرف جنگ چاہتی ہے اور امن پر یقین نہیں رکھتی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دونوں طرف سے سرحد کے استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے ترکی کے ساتھ بڑی لچک کا مظاہرہ کیا ہے لیکن انقرہ جنگ کے لیے پر مْصِر ہے۔ اس غیر قانونی جنگ سیبڑے پیمانے پر خون خرابی ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انقرہ لاکھوں لوگوں کو گھروں سے بے گھر کرنے کے منصوبے پرعمل پیرا ہے۔الھام احمد نے کہا کہ کرد قیادت نے حال ہی میں امریکا کا دورہ کیا۔ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ خطے کو ترک فوج کے لیے کھلا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ شام کے شرفاء  اور اس قوم کے بیٹے ترک فوج کا پامردی کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔کرد لیڈر نے بتایا کہ ترکی کی طرف سے جنگ کی دھمکیوں پر امریکا کا موقف دوٹوک اور واضح ہے۔ تْرکی کی طرف سے کی گئی فوجی مداخلت سے خطے میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے توجہ ہٹانے کا موجب بنے گی۔اْنہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی تْرک یلغار سے خطیمیں لڑائیوں کا میدان کھلے گا۔ اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے تمام بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے شمالی شام میں فرات کے مشرق میں "دہشت گردوں " کے خلاف ایک فوری فوجی آپریشن شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔یہ بات ہفتہ کے روز ترکی کے دارالحکومت "انقرہ" میں حکمراں جماعت "انصاف اور ترقی" کے 29 ویں سالانہ مشاورتی کنونشن اور جائزہ اجلاس سے خطاب میں کی۔طیب ایردوآن ے کہا کہ "ہم نے فرات کے مشرق میں اپنی فوج کو ایک بڑے آپریشن کے لیے تیار کیا ہے۔ آپریشن کا منصوبہ مکمل کرلیا ہے اور اس پر ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ آپریشن شروع ہونے کی تاریخ پر انہوں نے کہا کہ آج یا کل یہ آپریشن شروع کردیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔