’’کوئی اچھاہندوتشددکے ذریعہ مندرنہیں چاہے گا‘‘ہندوتعلیمات میں عدم تشددپرزوردیاگیاہے ،رام کو اپنے دل میں بسائیں:ششی تھرور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th November 2018, 10:08 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی4نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) رام مندر تحریک کے ایک بار پھر زور پکڑنے کے درمیان کانگریس لیڈر ششی تھرور نے کہا ہے کہ کوئی بھی ہندو گرنتھ اپنے کام کے لیے تشدد کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا او ر گرنتھوں کا کہنا ہے کہ لوگوں کو رام کو اپنے دلوں میں بساناچاہیے۔ایک انٹرویومیں ششی تھرورنے کہاہے کہ اصل میں اگر کچھ ہیں توگرنتھوں میں یہ ہے کہ رام کو اپنے دلوں میں بسائیں۔ اور اگر رام آپ کے دل میں آبادہیں توپھراس کے کوئی زیادہ فرق نہیں ہونے چاہیے کہ وہ اور کہاں ہیں یا کہاں نہیں ہیں۔کانگریس ممبر پارلیمنٹ اپنے حالیہ اس بیان کے بارے میں ایک سوال کا جواب دے رہے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کوئی بھی اچھا ہندو متنازعہ بابری مسجد۔ رام جنم بھومی کے مقام پر مندر نہیں چاہتا۔تھرور نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے پوچھا کہ کیا کوئی اچھا ہندو تشدد کے ذریعہ رام مندر کی تعمیر چاہے گا۔کانگریس لیڈر نے پوچھا کہ میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کیا کوئی ہندو ایسی انمول جگہ تشدد ایکٹ کی قیمت پر بنوانا چاہے گا۔ ایک اچھا ہندو قانون پر عمل کرنے والا ہندو ہے۔ ایک اچھا ہندو وہ ہے جس میں ’انسانیت‘ ہو۔انہوں نے یہ دلیل بھی دی کہ ایک اچھا ہندو قدرتی طور پر وہ ہے جو پرارتھنا کرتا ہے اور پوجا میں یقین رکھتا ہے۔ ہندو گرنتھ اپنا راستہ نکالنے کیلئے تشدد کے استعمال کی اجازت نہیں دیتے۔تھرور نے سوال اٹھایا کہ ایک اچھا ہندو قدرتی طور پر وہ ہے جو پرارتھنا کرتا ہے اور اپنی پوجامیں یقین رکھتا ہے۔لیکن ہمارے ہندواحکامات یا ہماری ہندو تعلیمات میں وغیرہ شنکراچاریہ کے وقت سے ہی عدم تشدد پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔ہمیں یہ کہاں بتایا گیا ہے کہ ہمیں اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لیے دوسروں کے خلاف تشدد کرناچاہیے۔ لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ نے اس بات پر بھی حیرت ظاہر کی کہ ان کے تبصرے میں ایسا کیا تھا جس نے بی جے پی کو اتنا چونکایا۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر اچھے ہندو جنہیں میں جانتا ہوں وہ اس جگہ پر رام مندر چاہتے ہیں جہاں ان کا خیال ہے کہ ان کی پیدائش ہوئی ہے ۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...