بھٹکل کے نیوشمس اسکول میں اساتذہ کے لئے اورینٹیشن پروگرام: خالق کا شعور پیدا کرنے میں سائنس معاون ہوتی ہے: عبدالقادر باشا رکن الدین

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st August 2019, 7:55 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:31؍اگست   (ایس اؤ نیوز)آخری نبی حضرت محمد ﷺ 14سو سال پہلے ہی قرآن کی تعلیم کے ذریعے انسان کے ساتھ سائنسی تعلقات کو واضح کردیاہے، قرآن کےمطالعہ سے سائنس کے نئے نئے اکتشافات ظاہر ہونگے۔ اور خاص بات یہ ہےکہ سائنس، انسان کو اپنے  خالق کے متعلق شعور بخشتی ہے۔ تربیت ایجوکیشن سوسائٹی  بھٹکل کے سابق صدر عبدالقادر باشا رکن الدین نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

وہ یہاں 31اگست 2019بروز سنیچر کو جامعہ آباد روڈ پر واقع نیو شمس اسکول ہال میں اے اکیڈمی ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ اور تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے اشتراک سے تعلقہ کے پرائمری اور ہائی اسکول کے ریاضی ، سائنس اور سماجی سائنس اساتذہ کے لئے منعقدہ ایک روزہ اورینٹیشن پروگرام کے افتتاحی تقریب کی صدارت کرتےہوئے خطاب کررہے تھے۔

نیو شمس اسکول کی پرنسپال فہمیدہ خضر نے افتتاحی خطاب کرتےہوئے کہاکہ قدیم بھارت تحقیقی میدان میں بہت آگے تھاجب کہ جدید بھارت کے علمی میدان میں وہ تحقیقی ترقی نظر نہیں آتی ۔ اس کے ازالے کے لئے طلبا میں ابتداء سے ہی تحقیقی رجحان و ذہن پیدا کرنے کے لئے ایسے ورکشاپ ممد ومعاون ہونے کی بات کہی۔ انہوں نے موجودہ دور میں انجنئیرس تحقیقی میدان میں کام کرنےکے بجائے کال سنٹر، ٹیلفون آپریٹر جیسے کاموں تک محدود ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ پرنسپال صاحبہ نے میک ان انڈیا منصوبے کو نتیجہ خیز اور معنی خیز طورپرنافذ کرنے کے بجائے محض سیاست تک محدود رکھنے کا الزام عائد کیا۔

اے جے اکیڈمی کے ڈائرکٹر محمد عبداللہ جاوید نے اس موقع پر پروجکٹر کے ذریعے سائنسی میلہ اور سائنسی نمائش کے درمیان فرق کو واضح کرتے ہوئے طلبا کو کس طرح سائنسی میلےکو تیار کیاجائے تفصیل سے بتایا۔ بھٹکل تعلقہ بین اسکول سائنسی میلے کے ناظم محمد رضا مانوی نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے بتایاکہ 15ڈسمبر 2019کو منعقد ہونے والے سائنسی میلے کی کامیابی میں یہ ورکشاپ بہتر رہنمائی کرنے کی بات کہی۔ ڈائس پر تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر محمد اسماعیل محتشم ، بی ای اؤ منجی ایم آر، وسائل آفیسر یلما مری سوامی ، آئیٹا کے ریاستی صدر مختار احمد کوتوال، نیشنل کالونی مرڈیشور کے سی آر پی سعیدہ فاطمہ النساء ، بھٹکل کے سی آر پی علی مینگارموجود تھے۔ استاد عبدالربیع خلیفہ نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے شکریہ اداکیا۔

افتتاحی تقریب  میں اے جے اکیڈمی کی طرف سے تیار کردہ ’’اساتذہ کے لئے سائنسی میلہ کی رہنمائی ‘‘ نامی کتاب کا سنئیر ممبر سید شکیل احمد ایس ایم نے اجراء کیا۔ پروگرام میں مختلف اسکولوں کے قریب 75اساتذہ و استانیا ں شریک تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...